بدعت کا بھیانک انجام
زمانہ جاہلیت میں ایک مرد اور عورت تھے۔ عورت کا نام نائیلہ اورمرد کا نام مسا تھا، دونوں کے ناجائز تعلقات تھے۔ دونوں کہیں طواف کرنے کے لئے آئے اور بیت اللہ شریف کے اندر ایک دوسرے کے ساتھ مشغول ہو گئے۔ اللہ رب العزت کا غضب ہوا اور دونوں پتھر کے بن گئے۔ اب اہل مکہ نے جب دیکھا تو ان کو بڑا غصہ آیا کہ ایک اللہ تعالیٰ کی نافرمانی اور دوسرا بیت اللہ شریف کے اندر۔ اب انہوں نے مشورہ کیا کہ ان دونوں کو ایسی سزا دینی چاہئے جو اس سے پہلے کبھی نہ دی گئی ہو۔مل بیٹھے، مشورہ کیا۔ کسی نے کچھ کہا، کسی نے کچھ کہا۔ ایک صاحب نے مشورہ دیا کہ دیکھو! حج کا عمل تو قیامت تک رہے گا، ہم ان میں سے ایک کو صفا پر رکھ دیتے ہیں ایک کو مروہ پر رکھ دیتے ہیں، جو حج کرنے کے لئے آئے، سعی کے لئے جائے تو جب صفا پر جائے تو اس کو جوتے مارے، مروہ پر جائے تو اس کو جوتے مارے، اس طرح قیامت تک ان کو ذلت ملتی رہے گی۔ اب دیکھیں! اپنے دماغوں میں انہوں نے بڑی اچھی بات سوچی لیکن اس چیز کو بھول گئے کہ شریعت کے ایک حکم میں ہم ایک چیز کا اضافہ کر رہے ہیں۔ یہ سعی کا حصہ تو نہیں تھا لیکن انہوں نے بنا لیا۔ نتیجہ کیا نکلا کہ پہلے ایک دو پشتیں تو یوں ہوا کہ لوگ آتے رہے، ادھر جوتا مارتے، ادھر جوتا مارتے۔ جس کے پاس جوتے نہیں ہوتے تھے وہ ادھر تھپڑ لگاتے ادھر تھپڑ لگاتے۔ جب ان کی اولادیں آئیں تو انہوں نے کہا: بھئی اصل تو ہے اس کو ہاتھ لگانا اوراس کو بھی ہاتھ لگانا۔ وہ صفا و مروہ پر چڑھنا اس وقت تک کامل نہ سمجھتے جب تک ان کو ہاتھ نہ لگا لیں۔ اس سے اگلی آنے والی نسل نے یہ سمجھا کہ یہ کوئی بزرگ بندے ہیں اور برکت کے لئے ہاتھ لگاتے ہیں۔ اب وہ برکت کے لئے ادھر بھی ہاتھ لگاتے، ادھر بھی ہاتھ لگاتے۔ کچھ اور بھی ہوتے ہیں ضعیف الاعتقاد، انہوںنے اور زیادہ عقیدت کا مظاہرہ کیااور انہیں چومنا بھی شروع کردیا۔ صفا پر اس کو چومتے، مروہ پر اس کو چومتے۔ حتی کہ بعض وہاں پر دعائیں مانگتے۔ یہاں تک کہ نبی علیہ الصلوۃ والسلام جب تشریف لائے تو یہ مشرکین جب حج کرتے، صفاء پرجاتے تو اس کو سجدہ کرتے تھے اور مروہ پرجاتے تو اس کو سجدہ کرتے تھے۔ اب دیکھئے کہ بدعت شروع کہاں سے ہوئی اس کا انجام کتنا بھیانک نکلا!!!(ج 26ص98)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

