بدعت سے قلب میں قساوت اور ظلمت پیدا ہوتی ہے
بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ
ارشاد فرمایا کہ آج کل بدعتی لوگ اکثر بد دین ہوتے ہیں ۔ دوسروں پر تو الزام ہے کہ یہ بزرگوں کی اہانت کرتے ہیں اور اپنی حرکات کو نہیں دیکھتے کہ ہم کیا کرتے ہیں ۔ ایک صاحب نے حنفیہ کے دلائل میں ایک کتاب لکھی ہے، اس میں یہ بھی لکھا ہے کہ یہ بخاری سے بھی زیادہ صحیح ہے ۔ کیا یہ بزرگوں کی تنقیص اور اہانت نہیں ہے ؟ حقیقت میں ان کے دل میں علماء کی قطعاً وقعت نہیں ۔ وجہ یہ ہے کہ بدعت سے قلب میں قساوت اور ظلمت پیدا ہوتی ہے۔ کتنی بڑی گستاخی اور بے ادبی کی بات ہے۔ جرأت تو دیکھئے کہ یہ کتاب بخاری سے بھی اصح ہے ۔ یہ کتاب میرے پاس بھی تقریظ کے لیے بھیجی گئی تھی ، میں نے انکار لکھ کر واپس کردی۔(بدعت کی حقیقت اور اس کے احکام و مسائل، صفحہ ۱۶)
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہ ملفوظات بدعت کی حقیقت سے متعلق ہیں ۔ خود بھی پڑھیں اور دوستوں سے بھی شئیر کریں ۔
مزید ملفوظات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔
اس طرح کے ملفوظات روزانہ اس واٹس ایپ چینل پر بھی بھیجے جاتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
چینل جوائن کریں

