بدعات کی طرف میلان کا ایک سبب
ملفوظاتِ حکیم الامت مجددالملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ
ارشادفرمایا کہ بدعات کی طرف میلان کی وجہ یہ بھی ہے کہ بدعات میں رونق خوب ہے ۔ مال خوب کھانے کو ملتا ہے اور سنت پر عمل کرنے سے سوکھے بیٹھے رہو گے ۔نفسانی کیفیات بدعات میں ہیں اور سنت میں روحانی کیفیت ہے مگر بدعات کی کیفیت سب کو محسوس ہے اور سنت کی کیفیت کی عوام کو اطلاع نہیں بلکہ بعض وقت خود اس کو بھی اس کا ادراک نہیں ہوتا جب تک کہ ادراک لطیف نہ ہو جائے ۔ روحانی کیفیات جیسے حضور مع اللہ تعالیٰ سواس کی مثال ایسی ہے جیسے کوئی شخص شیرہ چاٹنے والے کوقند دے تو اس کو مزہ کا ادراک نہ ہوگا ۔ ہاں اس کو اتنی مدت تک پلاۓ کہ شیرہ کا اثر رفع ہو جاۓ تو ادراک ہوگا۔
نوٹ:- یہ ملفوظات ڈاکٹر فیصل صاحب (خلیفہ عبدالمتین شاہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ) نے انتخاب فرمائے ہیں۔ اور انکو حضرت مولانا محمد زبیر صاحب (فاضل جامعہ دارالعلوم الاسلام لاہور 2023) نے تحریر فرمایا ہے ۔
یہ ملفوظات آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔

