بدعات سے عقل ظلمانی ہوجاتی ہے
بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ
ارشاد فرمایا کہ بدعات میں یہ اثر ہے کہ اس سے ظلمت پیدا ہوتی ہے ، عقل بالکل ظلمانی ہوجاتی ہے، اس لیے اہلِ حق پر بے بنیاد اعتراضات کیا کرتے ہیں ۔ میرے ایک دوست مولوی صاحب سے کسی بدعتی نے کہا کہ تم جو مولد میں جناب رسول اللہ ﷺ کے ذکر مبارک کو کھڑے ہو کر کرنے سے منع کرتے ہو تو ذکر رسول اللہ ﷺ کی تعظیم سے منع کرتے ہو۔ مولوی صاحب نے خوب ہی جواب دیا۔ کہا کہ نہیں ، ہم ذکر رسول اللہ ﷺ کی تعظیم سے منع نہیں کرتے بلکہ ذکر اللہ کی بے تعظیمی سے منع کرتے ہیں کیونکہ اگر کھڑے ہوکر ذکر کرنا تعظیم ہے تو پھر حق تعالیٰ کا ذکر کیوں بیٹھ کر کرتے ہو ، وہ بھی کھڑے ہو کر کیا کرو ۔ پھر ہم قیام ِ مولد سے بھی منع نہیں کریں گے۔ عجیب ہی جواب دیا۔(بدعت کی حقیقت اور اس کے احکام و مسائل، صفحہ ۶۹)
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہ ملفوظات بدعت کی حقیقت سے متعلق ہیں ۔ خود بھی پڑھیں اور دوستوں سے بھی شئیر کریں ۔
مزید ملفوظات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔
اس طرح کے ملفوظات روزانہ اس واٹس ایپ چینل پر بھی بھیجے جاتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
چینل جوائن کریں
