بخیل
ایک بخیل آدمی نے گھر خریدا اور اس میں منتقل ہوگیا۔۔۔۔ پہلے ہی دن ایک فقیر نے اس کا دروازہ کھٹکھٹایا تو اس نے کہا۔۔۔۔ یَفْتَحُ اللّٰہُ عَلَیْکَ (اللہ تمہیں کشادگی دے) تھوڑی دیر بعد دوسرا فقیر آگیا تو بخیل نے کہا۔۔۔۔ ’’اِنَّ اللّٰہَ ھُوَ الرَّزَّاقُ ذُوالْقُوَّۃ الْمَتِیْن‘‘ (بے شک اللہ تعالیٰ روزی دینے والا اور مضبوط قوت والا ہے) تھوڑی دیر بعد تیسرا فقیر آگیا تو بخیل نے اس سے کہا کہ
۔’’وَاللّٰہُ یَرْزُقُ مَن یَّشَآئُ بِغَیْرِ حِسَاب‘‘۔۔۔۔ (اللہ جسے چاہتا ہے بے حساب رزق دیتا ہے)
پھر بخیل اپنی بیٹی کی طرف متوجہ ہوا اور کہنے لگا اس محلہ میں مانگنے والے کس قدر زیادہ ہیں؟ بیٹی نے جواب دیا کہ اے میرے والد اگر آپ کے عطاء کرنے کا یہی انداز رہا تو پھر ہمیں اس کی پرواہ نہیں۔۔۔۔ (محاسن اسلام شمارہ ۹۲)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

