بالکل بے حس ہونا مطلوب نہیں
ملفوظاتِ حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ
ارشاد فرمایا کہ مشہور ہے کہ ایک سانپ کسی بزرگ کا مرید ہوگیا تھا۔ ان بزرگ نے اس سے عہد لیا کہ کسی کو ستانا مت، اس نے عہد کر لیا۔ چند روز بعد پھر پیر صاحب کا ادھر سے گزر ہوا، دیکھا وہ پڑا ہوا ہے، کچھ حس و حرکت نہیں اور تمام حشرات الارض اس کو لپٹ رہے ہیں اور نوچ رہے ہیں۔ پوچھا کیا حال ہے۔ کہا حضرت ! یہ بیعت کی برکت ہے، میں نے عہد کرلیا تھا جس کی خبر جانوروں کو ہوگئی اس لیے بہت ستاتے ہیں۔ ان بزرگ نے کہا بندۂ خدا میں نے تو کاٹنے سے منع کیا تھا، پھنکارنے کی اجازت ہے۔ پس انسان کے اندر حس و حرکت ضرور ہونا چاہیے۔
نوٹ:- یہ ملفوظات ڈاکٹر فیصل صاحب (خلیفہ شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالمتین بن حسین شاہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ) نے انتخاب فرمائے ہیں۔ اور انکو حضرت مولانا محمد زبیر صاحب (فاضل جامعہ دارالعلوم الاسلام لاہور 2023) نے تحریر فرمایا ہے ۔
یہ ملفوظات آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔

