اﷲ تبارک و تعالیٰ نے ایک ہزار قسم کی مخلوقات پیدا کی ہیں
حضرت جابر بن عبداﷲ رضی اﷲ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کے زمانۂ خلافت میںایک سال ٹڈیاں کم ہوگئیں۔۔۔۔ حضرت عمر رضی اﷲ تعالیٰ عنہ نے ٹڈیوں کے بارے میں بہت پوچھا لیکن کہیں سے کوئی خبر نہ ملی، وہ اس سے بہت پریشان ہوئے، چنانچہ انہوں نے ایک سوار یمن بھیجا، دوسرا شام اور تیسرا عراق بھیجا تاکہ یہ سوار پوچھ کر آئیں کہ کہیں ٹڈی نظر آئی ہے یا نہیں۔۔۔۔ جو سوار یمن گیا تھا وہ وہاں سے ٹڈیوں کی ایک مٹھی لے کر آیا، اور لاکر حضرت عمر رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کے سامنے ڈال دیں، حضرت عمر رضی اﷲ تعالیٰ عنہ نے جب ٹڈیوں کو دیکھا تو تین دفعہ اﷲ اکبر کہا، پھر فرمایا: میں نے رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ اﷲ تعالیٰ نے ایک ہزار مخلوق پیدا کی ہے، چھ سو سمندر میں اور چار سو خشکی میں، اور ان میں سے سب سے پہلے ٹڈی ختم ہوگی، جب ٹڈیاں ختم ہوجائیں گی تو پھر اور مخلوقات بھی ایسے آگے پیچھے ہلاک ہونی شروع ہوجائیں گی جیسے موتیوں کی لڑی کا دھاگہ ٹوٹ گیا ہو۔۔۔۔ (مشکوٰۃ: ص ۴۷۱، حیاۃ الصحابہ: ۳/۸۲)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

