اﷲ اس وقت بھی وہی کر رہا ہے جو ازل سے کر چکا ہے
علامہ ابن جوزی دو برس تک آیت کُلَّ یَوْمٍ ھُوَ فِیْ شَاْنٍ کے معنی بیان کرتے کرتے ایک دن اپنی معنی آفرینی پر ناز کرنے لگے۔ایک شخص نے کہا ہمارا خدا اس وقت کس شان میں ہے کیا کر رہا ہے؟ علامہ لا جواب ہو گئے۔ متواتر تین روز تک یہ شخص یہی سوال کرتا رہا اور ابن جوزی کو سوائے خاموشی کے کوئی جواب نہ بن پڑا۔ چوتھی شب کو حضرت محمد رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خواب میں زیارت ہوئی۔
آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا۔ ابن جوزی یہ سائل خضر ہیں تم ان کو یہ جواب دے دینا کہ ہمارا خدا اپنی اصلی اور قدیمی شانوں کو وقتاً فوقتاً ظاہر کرتا ہے۔ کسی جدید شان کی ابتداء نہیں کرتا ۔ اسلیے اس وقت بھی وہی کر رہا ہے جو ازل میں کر چکا ہے۔
حضرت خضر نے یہ سن کر فرمایا اے ابن جوزی ان پر درُود بھیجئے جنہوں نے خواب میں آپ کو تعلیم دی۔(برکات دُرود شریف)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

