ایک گھر کے گیارہ افراد کا انتقال
قندھار میں ایک حاجی صاحب امیر کبیر تھے‘ شہر سے باہر بڑا حویلی نما ان کا مکان تھا۔۔۔۔۔ ایک دن صبح کے وقت حاجی صاحب کے سارے آٹھ بیٹے جو شادی شدہ تھے‘ بچوں سمیت ناشتہ کررہے تھے۔۔۔۔۔ حاجی صاحب نے بڑے بیٹے سے کہا کہ باہر کھیتوں میں ہمارے اونٹ چر رہے ہیں۔۔۔۔۔ ذرا دیکھ کر آئیں‘ اس نے کافی دیر لگائی۔۔۔۔۔ دوسرے بیٹے کو بھیجا‘ پھرتیسرے بیٹے کو بھیجا‘ آٹھ بچوں میں سے کوئی بھی واپس نہیں آیا۔۔۔۔۔ حاجی صاحب پیچھے سے گئے وہ بھی غائب ہوگئے۔۔۔۔۔ حاجی صاحب کی بیوی نے بندوق اٹھائی اور کہا کہ باہر یقیناً کوئی بلا کھڑی ہے جو جاتا ہے واپس نہیں آتا ہے۔۔۔۔۔ اونٹوں کے گلے (ریوڑ) میں ایک آدم خور (پاگل) اونٹ تھا اس نے سب بچوں کو حاجی صاحب سمیت ہلاک کردیاتھا۔۔۔۔۔ حاجی صاحب کی بیوی پر بھی اونٹ نے حملہ کیا مگر اس نے اونٹ پر گولی چلائی‘ اونٹ مرگیا۔۔۔۔۔ کل نو بندوں کو اونٹ نے قتل کیا۔۔۔۔۔ اب حاجی صاحب کی بیوی گھرکی طرف دوڑ گئی کہ وہاں گھرمیں اس اچانک حادثے کی اطلاع دی گئی ۔۔۔۔۔جب گھر کے گیٹ (ڈیوڑی) میں داخل ہوگئی تو ان کے دو پوتے آپس میں کھیل رہے تھے‘ ایک کے ہاتھ میں چھری تھی‘ اپنے چھوٹے بھائی سے کہا کہ تم لیٹ جائو‘ میں تجھے ذبح کرتا ہوں‘ یہ بات چیت مذاق میں ہورہی تھی اور یوں بڑے نے اپنے سے چھوٹے بھائی کی گردن پر چھری چلائی اوروہ مرگیا‘ بچہ خوف سے بھاگنے لگا‘ چھری ہاتھ میں تھی‘ سامنے پتھر پر ٹھوکر لگ گئی اور وہی چھری اس بچے کے پیٹ میں گھس گئی۔۔۔۔۔ اس طرح یہ دونوں بچے بھی ختم ہوگئے اور یوں حاجی صاحب کے گھرسے ایک ہی دن میں گیارہ جنازے نکلے۔۔۔۔۔ اللہ اکبر اناللہ وانا الیہ راجعون ۔۔۔۔۔(ملفوظات حکیم الامت)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

