ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام نے آخر اس کو کہا کہ تم بستی چھوڑ کر کہیں باہر چلے جائو، تمہاری وجہ سے کہیں عذاب نہ آ جائے۔ چنانچہ وہ بستی چھوڑ کر جنگل کی طرف چلا گیا۔ کچھ گناہ ایسے ہوتے ہیں کہ جو لوگوں سے علیحدگی کی وجہ سے چھوٹ جاتے ہیں۔ جب وہ بستی چھوڑ کر چلا گیا تو اسے اپنے گناہوں کا احساس ہو گیا کہ میں اتنا برا ہوں کہ لوگوں کو مجھ سے نفرت ہو گئی ہے۔ وہ بستی سے اتنا دور چلا گیا کہ نہ بندہ نہ بندے کی ذات، اسے شدت سے یہ احساس ستانے لگا کہ لوگ مجھے اتنا برا سمجھتے ہیں کہ بستی میں مجھے اپنے پاس رکھنا پسند نہیں کرتے۔ چنانچہ اس نے گناہوں سے پکی سچی توبہ کرلی اور اللہ کے حضور دعائیں مانگنے لگ گیا، یا الٰہی! مجھے اپنے رشتہ داروں نے چھوڑا، ہمسائیوں نے چھوڑا، اس پوری بستی نے چھوڑا، مولیٰ کہیں آپ بھی نہ چھوڑ دینا۔ لوگ مجھے اپنے پاس رکھنا بھی پسند نہیں کرتے، میرے مولا! میں آپ کے درپہ آیا ہوں، کہیں آپ دھتکار نہ دینا، اللہ رب العزت نے اس بندے کی توبہ قبول کرلی اور اسی وقت اس کی روح پرواز کر گئی۔
اللہ تعالیٰ نے حضرت موسیٰ علیہ السلام کو پیغام بھیجا کہ پہاڑ کے پاس میرا ایک دوست مردہ پڑا ہے، جا کر اس کا جنازہ پڑھادیں اور اپنی قوم کو بھی بتادیں کہ وہ میرا ایسا دوست ہے کہ جو اس کا جنازہ پڑھے گا، پڑھنے والے کی مغفرت ہو جائے گی۔ اللہ کے کچھ بندے ایسے ہوتے ہیں جو اگر کسی کا جنازہ پڑھ لیں تو اس مردے کی مغفرت ہو جاتی ہے، کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جن کا جنازہ پڑھنے سے پڑھنے والوں کے گناہ معاف ہو جاتے ہیں۔ سیدنا موسیٰ علیہ السلام جب اس جگہ پہنچے تو دیکھا کہ وہی شخص ہے جس کو بستی سے نکالا گیا تھا۔ حیران ہوئے، اللہ تعالیٰ سے سوال کیا، اے اللہ! کیا وہ یہی بندہ ہے جس کا جنازہ پڑھانے کا حکم ہے؟ اللہ رب العزت نے پیغام بھجوایا کہ ہاں یہ وہی شخص ہے، اس نے ایسی سچی توبہ کر لی تھی کہ اگر قیامت تک آنے والوں کے گناہوں کی بخشش کی دعا مانگتا تو میں انہیں بخش دیتا۔(ج 35ص268)

اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھا سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

Most Viewed Posts

Latest Posts

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا ہم ایک دفعہ رشیا گئے ، ماسکو میں ایک نوجوان ملا، اس سے بات ہوئی تو اس نے کہا کہ کلمہ پڑھایئے، ہم نے کلمہ پڑھا دیا اور وہ مسلمان بن گیا۔ اس نے کہا کہ میں بائیس گھنٹے کی مسافت سے آیا ہوں، ہمارا ایک کلب ہے ’’ پریذیڈنٹ کلب‘‘ جس میں پینتالیس مرد...

read more

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا ہم ایک دفعہ رشیا گئے ، ماسکو میں ایک نوجوان ملا، اس سے بات ہوئی تو اس نے کہا کہ کلمہ پڑھایئے، ہم نے کلمہ پڑھا دیا اور وہ مسلمان بن گیا۔ اس نے کہا کہ میں بائیس گھنٹے کی مسافت سے آیا ہوں، ہمارا ایک کلب ہے ’’ پریذیڈنٹ کلب‘‘ جس میں پینتالیس مرد...

read more