ایک پہلوان کی اصلاح
حضرت مولانا مظفر حسین صاحب کا ندھلوی ؒ نے دیکھا کہ ایک پہلوان مسجد میں آیا اور غسل کرنا چاہتاتھا مؤذن نے اس کوڈانٹا اور کہا کہ :۔۔۔۔۔’’ نہ نمازکے نہ روزے کے مسجد میں نہانے کے لئے آجاتے ہیں ‘‘
مولانا کاندھلوی ؒ نے مؤذن کو روکا اور خود اس کے نہانے کے لئے پانی بھرنے لگے اور اس سے فرمایا :۔۔۔۔۔’’ ماشاء اللہ تم توبڑے پہلوان معلوم ہوتے ہو ۔۔۔۔۔ ویسے تو بہت زور کرتے ہو ذرا نفس کے معاملہ میں بھی توزور کیا کرو۔۔۔۔۔ نفس کو دبایا کرو اور ہمت کرکے نماز پڑھا کرو پہلوانی تو یہ ہے ‘‘اتنا سننا تھا کہ وہ شخص شرم سے پانی پانی ہوگیا اور اس نے نرم گفتگو کااس پر اتنا اثر ہوا کہ وہ اسی وقت سے نماز کا پابندہوگیا ۔۔۔۔۔
فائدہ :بعض افراد پر نرمی کا اثر زیادہ ہوتا ہے اور سختی سے وہ دین سے بیزار ہوجاتے ہیں اس لئے لوگوں کے مزاج کوپیش نظررکھ کربات کرنی چاہئے۔۔۔۔۔ (حکایات اسلاف)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

