ایک وجد آفریں تلاوت
حافظ قاری سیدعبداللہ رحمہ اللہ قرآن کریم کے حافظ اور سبعہ کے قاری تھے‘ ان کی تلاوت بڑی وجد آفریں ہوتی تھی ایک دفعہ کاذکر ہے کہ وہ آنکھیں بند کئے ایک درخت کے نیچے تلاوت میں مصروف تھے۔۔۔۔۔ درخت پر جو چڑیاں بیٹھی تھیں وہ نیچے گرنے لگیں۔۔۔۔۔ ماوراء النھر سے کچھ لوگ شیخ آدم بنوری قدس اللہ سرہ سے بیعت ہونے آئے تھے وہ بھی وجد میں آ کر بے ہوش ہو کر گر پڑے‘ فوراً حضرت بنوری رحمہ اللہ کو اطلاع دی گئی آپ یہ حال سن کر اس جگہ تشریف لے گئے اور فرمایا۔۔۔۔۔حافظا بس کن (حافظ صاحب بس کرو)
اس پر آپ نے آنکھیں کھول دیں اور حضرت شیخ کو دیکھ کر فوراً کھڑے ہو گئے۔۔۔۔۔(تحفۂ حفاظ)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

