دو سوکنیں دنیا اور آخرت کی مثال

دو سوکنیں دنیا اور آخرت کی مثال

حضرت وہب رحمہ اللہ نے فرمایا کہ ایک عابد ایک راہب کے پاس سے گزرا اس نے راہب سے بات چیت کی اور پوچھا کہ تم اس گرجا گھر میں کب سے ہو؟ اس نے کہا ساٹھ سال سے اس نے پوچھا کہ ساٹھ سال کیسے رکے رہے یہاں؟ اس نے کہا بس گزر گئے دنیا گزر رہی ہے۔۔۔۔۔ عابد نے پوچھا موت کو کس طرح یاد کرتے ہو؟ اس نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ کوئی بندہ اللہ تعالیٰ کو جانتا ہو اور اس پر کوئی وقت ایسا بھی گزرے کہ وہ اس میں اللہ تعالیٰ کو یاد نہ کرے اور میں تو کوئی قدم اٹھا کر اسے رکھنے نہیں پاتا کہ میں سمجھتا ہوں کہ رکھنے سے پہلے ہی میں مر جائوں گا یہ سن کر عابد رونے لگے راہب نے کہا کہ تو کھلم کھلا ایسے رو رہا ہے تو تنہائی میں کیسے روتا ہوگا؟ عابد نے کہا کہ میں افطار کے وقت روتا ہوں اور اپنے آنسو پیتا ہوں اور میرا کھانا میرے آنسو میں سے بھیگ جاتا ہے جب نیند مجھے بستر پر گراتی ہے تو میرا بستر میرے آنسوئوں سے بھیگ جاتا ہے۔۔۔۔۔ راہب نے کہا کہ اگر تو ہنس رہا ہو اور تجھے اپنے گناہوں کا اعتراف بھی ہو تو یہ اس بات سے بہتر ہے کہ تو روئے اور اللہ پراحسان رکھتا ہو عابد نے کہا کہ مجھے کوئی وصیت کرو۔۔۔۔۔ تو راہب نے کہا کہ
دنیا میں کھجور کے درخت کی مانند رہو اگر کھایا جائے تو پاک اور میٹھا ہو اور رکھا ہو تو میٹھا ہو اور اگر کسی چیز پر گر جائے تو نہ اسے نقصان دے اور نہ توڑے دنیا میں گدھے کی طرح مت بننا کہ بس وہ چاہتا ہے کہ پیٹ بھرے اور مٹی میں لوٹ لگائے۔۔۔۔۔ اللہ سے خیر خواہی کرو جیسا کہ کتا اپنے مالکان کا خیر خواہ ہوتا ہے کہ وہ اسے بھگاتے ہیں بھوکا رکھتے ہیں مگر وہ ان کی چوکیداری کرتا ہے۔۔۔۔۔ ابو عبدالرحمن کہتے ہیں کہ طائوس جب یہ حدیث بیان کرتے تو روتے تھے اور فرماتے کہ ہمارے لئے یہ بھی بھاری ہو گیا ہے کہ ہم کتوں کی طرح اپنے اہل اور اپنے آقا کے لئے خیر خواہ بن جائیں۔۔۔۔۔
حضرت وہب بن منبہ رحمہ اللہ کا قول ہے کہ: دنیا اورآخرت کی مثال دو سوکنوں کی ہے کہ اگر ایک کو راضی کرو گے دوسری ناراض ہو جائے گی۔۔۔۔۔ (دل کی باتیں)

اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

Most Viewed Posts

Latest Posts

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا ہم ایک دفعہ رشیا گئے ، ماسکو میں ایک نوجوان ملا، اس سے بات ہوئی تو اس نے کہا کہ کلمہ پڑھایئے، ہم نے کلمہ پڑھا دیا اور وہ مسلمان بن گیا۔ اس نے کہا کہ میں بائیس گھنٹے کی مسافت سے آیا ہوں، ہمارا ایک کلب ہے ’’ پریذیڈنٹ کلب‘‘ جس میں پینتالیس مرد...

read more

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more