ایک نظر میں کامیابی کی توقع
بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ
ارشاد فرمایا کہ اس طریق میں اصل شے طلب ہے ، بقدرِ طلب جو مناسب ہوگا ملے گا اور جہاں ایک نظر میں کامیابی ہوئی ہے وہاں بھی مجاہدہ کی بدولت ہوئی ہے ، بہت سے مجاہدات اس نظر سے مقدم رہے ہیں ۔ یہ مسئلہ بلکہ تمام فن تصوف بہت صاف ہے ، جہلاء نے غلط قواعد مشہور کئے ہیں جن کی کوئی اصل نہیں چنانچہ ایک نظر میں کامیابی کی توقع میں بیٹھے رہتے ہیں۔(آداب ِ شیخ و مرید، صفحہ ۱۴۵)
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہ ملفوظات شیخ و مرید کے باہمی ربط اور آداب سے متعلق ہیں ۔ خود بھی پڑھیں اور دوستوں سے بھی شئیر کریں ۔
مزید ملفوظات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔
اس طرح کے ملفوظات روزانہ اس واٹس ایپ چینل پر بھی بھیجے جاتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
چینل جوائن کریں

