ایک مصیبت زدہ کی شکر گزاری

ایک مصیبت زدہ کی شکر گزاری

ایک بزرگ فرماتے ہیں کہ میں صحرا میں گیا تو مجھے ایک جگہ ایک بوڑھے میاں نظر آئے جن کے جسم پر پھنسیاں تھیں، سارا جسم زخم ہی زخم بنا ہوا تھا اور وہ آنکھوں سے بھی نابینا تھے۔ میں نے دیکھا کہ وہ کچھ پڑھ رہے ہیں، جب ذرا قریب ہو کر سنا تو وہ کہہ رہے تھے: اللہ! میں آپ کی نعمتوں کا شکر ادا کرتا ہوں جو آپ نے مجھ پر عطا فرمائی ہوئی ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ میں بڑا حیران ہوا کہ ایک بندہ بیمار ہے، چار پائی سے ہل نہیں سکتا، پائوں سے معذور ہے، آنکھوں سے بھی نابینا اور یہ کہہ رہا ہے کہ اللہ! میں تیری نعمتوں کا شکر ہی ادا نہیں کر سکتا۔ تو وہ کہتے ہیں کہ میں نے پوچھا کہ بھائی! آپ پر کون سی نعمتیں ہیں؟ اس نے کہا: سبحان اﷲ! کیا ایمان نعمت نہیں ہے جس سے اللہ نے مجھے نوازا ہوا ہے، یہ کتنی بڑی نعمت ہے جس سے اللہ نے نوازا ہوا ہے؟ وہ کہنے لگے کہ مجھے ان کی بات بڑی اچھی لگی۔ میں نے پوچھا کہ میں آپ کی کوئی خدمت کر سکتا ہوں؟ انہوں نے کہا کہ میرا ایک بیٹا ہے دو دن سے کہیں چلا گیا ہے اور میری خدمت کرنے والا کوئی نہیں، وہ مجھے نماز پڑھاتا تھا، وضو کرواتا تھا ، نماز میں مدد کرتا تھا، ذرا اس کا پتہ کرکے آئو! کہنے لگے کہ میں باہر نکلا تو قریب میں دیکھا کہ ایک جگہ ایک انسان کا ڈھانچہ پڑا ہوا ہے، اس کا گوشت شیر یا کسی جانور نے کھا لیا تھا، میں گھبرایا کہ میں اس بات کو کیسے بتائوں کہ تمہارے بیٹے کو تو کوئی جانور کھا گیا۔ کہنے لگے کہ میں آیا اور میں نے آ کر کہا کہ میں آپ کے لئے ایک غم کی خبر لایا ہوں۔ اس نے پوچھا:۔
کون سی خبر؟ میں نے کہا کہ تمہارے بیٹے کو کسی جانور نے کھا لیا ہے، اس کی ہڈیاں اور اس کا ڈھانچہ پڑا ہوا ہے، باقی گوشت وہاں نہیں ہے۔ میری اس بات کو سن کر انہوں نے اللہ کا شکر ادا کیا اور شکر ادا کرکے کہنے لگے کہ اﷲ! میں اس بات پر راضی ہوں کہ تو نے مجھے وہ بیٹا دیا کہ رات کو تہجد پڑھتا تھا اور دن میں روزے سے رہتا تھا، باپ کی خدمت کرتا تھا اور میں اس بات پر شکر ادا کرتا ہوں کہ میرے بیٹے کو الحمد ﷲ نیکی پر موت آئی، اس کو گناہ پر موت نہیں آئی۔ آخری سہارا وہ بھی چلا گیا تو اس پر بھی شکر کیا کہ اللہ! میرے بیٹے نے زندگی ایسی گزاری کہ الحمد ﷲ اس کو نیکی پر موت آئی گناہ پر موت نہیں آئی۔(ج 35ص215)

اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھا سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

Most Viewed Posts

Latest Posts

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا ہم ایک دفعہ رشیا گئے ، ماسکو میں ایک نوجوان ملا، اس سے بات ہوئی تو اس نے کہا کہ کلمہ پڑھایئے، ہم نے کلمہ پڑھا دیا اور وہ مسلمان بن گیا۔ اس نے کہا کہ میں بائیس گھنٹے کی مسافت سے آیا ہوں، ہمارا ایک کلب ہے ’’ پریذیڈنٹ کلب‘‘ جس میں پینتالیس مرد...

read more

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more