ایک مسئلہ کی تحقیق
حکیم الامت حضرت تھانوی رحمہ اللہ نے فرمایا کہ: مولانا شاہ عبدالقادر صاحب رحمہ اللہ کی حکایت یاد آئی۔۔۔۔۔ شاہ صاحب مسجد میں بیٹھ کر حدیث کا درس دیا کرتے تھے۔۔۔۔۔ ایک مرتبہ حسب معمول حدیث کا درس ہو رہا تھا کہ ایک طالب علم وقت سے دیر کر کے سبق کے لئے آئے۔۔۔۔۔ حضرت شاہ صاحب کو منکشف ہو گیا کہ جنبی ہے۔۔۔۔۔ غسل نہیں کیا۔۔۔۔۔ وہ طالب علم معقولی تھے۔۔۔۔۔ معقولی ایسے ہی لاپرواہ ہوتے ہیں۔۔۔۔۔ شاہ صاحب نے مسجد سے باہر روک دیا اور فرمایا کہ آج تو طبیعت سست ہے۔۔۔۔۔ جمنا پر چل کر نہائیں گے۔۔۔۔۔ سب لنگیاں لے کر چلو۔۔۔۔۔ سب لنگیاں لے کر چلے اور سب نے غسل کیا اور وہاں سے آ کر فرمایا ناغہ مت کرو کچھ پڑھ لو۔۔۔۔۔ وہ طالب علم ندامت سے پانی پانی ہو گیا۔۔۔۔۔ اہل اللہ کی یہ شان ہوتی ہے۔۔۔۔۔ کیسے لطیف انداز سے اس کو امر بالمعروف فرمایا۔۔۔۔۔ (امثال عبرت حصہ دوم ص ۱۰۶)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

