ایک مسئلہ پر دنیا کے تمام انسان متفق ہیں (ملفوظات شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی مدظلہ العالی)۔
ارشاد فرمایا کہ میں عرض کیا کرتا ہوں کہ دنیا میں کوئی بات ایسی نہیں ہے جس پر ساری دنیا کے انسان متفق ہوں ۔ ہر بات میں کچھ نہ کچھ اختلاف ضرور ہے لیکن ایک بات ایسی ہے جس سے کسی فردِ بشر کا اختلاف نہیں ، اور وہ یہ ہے کہ مجھے ایک دن مرنا ہے ، موت سے کوئی انکار نہیں کرسکتا۔ لوگوں نے
خدا سے انکار کردیا ، خدا کے وجود سے انکار کردیا، رسالت سے انکار کردیالیکن موت سے انکار کرنا کسی کے لئے ممکن نہیں ۔ بڑے سے بڑا دہریہ ، بڑے سے بڑا ملحد ، کوئی بھی یہ نہیں کہہ سکتا کہ موت نہیں آئے گی ۔ ہر شخص اس کو مانتا ہے اور ساتھ ہی اس کو بھی مانتا ہے کہ اس مرنے کا کوئی وقت مقرر نہیں ۔ ہو سکتا ہے اگلے لمحہ آجائے، ہوسکتا ہے کل آجائے ، ہوسکتا ہے کہ دو دن کے بعد آجائے ، ہو سکتا ہے کہ مہینے بعد آئے ، ہو سکتا ہے کہ سال بھر میں آجائے ۔ بہت زیادہ جی لئے تو ستر سال اسّی سال ، پھر بہت ہی زیادہ جی لئے تو سو سال ، اس کے بعد تو جانا ہی جانا ہے۔
ْ۔ (اصلاحی خطبات، جلد۳، صفحہ ۶۸)۔۔
یہ ملفوظات حضرت ڈاکٹر فیصل صاحب نے انتخاب فرمائے ہیں ۔
شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب کے ملفوظات اور تعلیمات پڑھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں:۔
https://readngrow.online/category/mufti-taqi-usmani-words/

