ایک قیمتی دعا
اللھم ما أصبح (أمسی) بی من نعمۃ أو بأحد من خلقک فمنک وحدک ،۔
لا شریک لک، فلک الحمد ، ولک الشکر۔ (عمل الیوم اللیۃ للنسائی)
ترجمہ: اے اللہ ، جو نعمت میرے یا آپ کی کسی مخلوق کے ساتھ صبح (شام) میں ہو وہ محض آپ ہی کی عطا ہے ،۔
آپ کا کوئی شریک نہیں، پس تعریف و توصیف آپ ہی کو زیبا ہے۔
ارشاد فرمایا کہ اس دعا میں تین بڑے روحانی امراض کا علاج پنہاں ہے : حسد، کبر اور عجب۔ جب صبح شام یہ اقرار کرے گا کہ ساری نعمتیں جو ملی ہیں وہ محض اللہ تعالیٰ کی دین ہیں، اس میں ذاتی کوئی کمال نہیں ، تو کبر و عجب سے نجات مل جائے گی۔ اسی طرح دوسروں کی نعمتوں پہ مطلع ہونے سے جو حسد پیدا ہو سکتا تھا ، اس کی جڑ کٹ جائے گی کہ یہ میرے رب کی بخشش و عطا ہے، اس پہ کیسے ناراض ہوسکتے ہیں ۔ لہٰذا دھیان سے صبح و شام اس مسنون دعا کو تین مرتبہ پڑھنے کا اہتمام کرنا چاہئے۔
۔(جلسہ تکمیل حفظ ِ قرآن، ۲۰۱۹، لندن، برطانیہ)۔
ازافادات محبوب العلماء حضرت مولانا سلیم دھورات مدظلہ العالی (خلیفہ مجاز مولانا یوسف لدھیانوی شہید رحمہ اللہ تعالیٰ)۔
نوٹ: اس طرح کے دیگر قیمتی ملفوظات جو اکابر اولیاء اللہ کے فرمودہ قیمتی جواہرات ہیں ۔ آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online/
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔ براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ ودیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔
اور ایسے قیمتی ملفوظات ہمارے واٹس ایپ چینل پر بھی مستقل شئیر کئے جاتے ہیں ۔ چینل کو فالو کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
شکریہ ۔

