ایک فرانسیسی کیپٹن کا قبول اسلام

ایک فرانسیسی کیپٹن کا قبول اسلام

ایک فرانسیسی آدمی، جہاز کے کیپٹن تھے، انہوں نے اسلام قبول کیا۔ ان کا انٹرویو چھپا، جو مجھے پڑھنے کا موقع ملا۔ اس سے کسی نے پوچھا: تم ایک جہاز کے کیپٹن تھے، پڑھے لکھے، تجربہ کار، جہاں دیدہ بندے تھے، تم مسلمان کیسے ہوئے؟
اس نے جواب میں کہا: جب میں ریٹائر ہوا تو ایک دوست سے ملا۔ اس کے ساتھ میری ہیلو ہائے (سلام دعا) تھی۔ اس نے مجھے ایک کتاب دی اور کہا کہ آج کل آپ فارغ ہیں، اس کو پڑھیں۔ میں نے اس کتاب کو پڑھنا شروع کردیا۔ اس کتاب کے اندر ایک جگہ پر سمندر کے متعلق بیان تھا۔
میری ساری زندگی سمندر میں گزری تھی اور میں ہمیشہ کروز میں ہی ہوتا تھا۔ اور جتنا سمندر کو قریب سے میں نے دیکھا تھا، عام بندے نے تو اتنا دیکھا ہی نہیں ہوتا۔ اس لئے مجھے اس کتاب میں سمندرکے بیان کی وجہ سے کچھ زیادہ دلچسپی محسوس ہوئی۔
وہ کہنے لگا: مجھے اپنی زندگی میں ایک دفعہ تجربہ ہوا کہ جب کبھی آسمان ابر آلود ہوتا ہے اور اس وقت سمندرمیں مدو جزر کا وقت ہوتا ہے، لہریں خوب اچھلتی ہیں، اس وقت سمندر کے پانی کے اندر (رؤیت) زیرو ہو جاتی ہے۔ آپ پانی کے اندر جائیں تو اندر جاتے ہی (رؤیت) ہو جائے گی، آپ اپنا ہاتھ بھی نہیں دیکھ سکیں گے۔ میں نے اتنا کامل اندھیرا کبھی نہیں دیکھا۔ جو میں نے سمندر کے اندر دیکھا۔
وہ کہنے لگا: میں وہ کتاب پڑھ رہا تھا۔ اس کتاب میں ایک جگہ تذکرہ تھا کہ ان کافروں کے دلوں کے اندر اندھیرا ہے۔ کیسا اندھیرا؟
کہ جب اوپر بادل ہوں اور مدو جزر کے اوپر ٹائیڈ پڑ رہی ہو،اس وقت سمندر کے اندر جتنا اندھیرا ہوتا ہے، اس سے بھی بڑھ کر اندھیرا ان کافروں کے دلوں کے اندر ہے۔
وہ کہنے لگا: میں نے جب اپنی لائف کے اس تجربے کو دیکھا تو میں بہت حیران ہوا، پھر میں نے سوچا کہ مسلمانوں کے پیغمبر علیہ السلام کو سمندر میں سفر کرنے کا تجربہ ہوا ہو گا اور پھر انہوں نے یہ بات لکھ دی ہوگی۔ پھر میں نے ان کے حالات ِ زندگی کا مطالعہ کرنا شروع کردیا۔ لیکن ایک عجیب بات میرے سامنے آئی کہ مسلمانوں کے پیغمبر علیہ السلام نے پوری زندگی میں سمندر کا کبھی سفر ہی نہیں کیا۔ چنانچہ کہنے لگا: اگر یہ الفاظ اس بندے کی زبان سے نکلے ہیں جس نے زندگی میں کبھی سمندر کا سفر ہی نہیں کیا تو اس کا یہ مطلب ہے کہ یہ اللہ کا کلام تھا جو ان کی زبان پر جاری ہو گیا تھا… سبحان اللہ۔ اس بات پر ایک فرانسیسی کلمہ پڑھ کر مسلمان ہو گیا۔ (ج 29ص261)

اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

Most Viewed Posts

Latest Posts

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا ہم ایک دفعہ رشیا گئے ، ماسکو میں ایک نوجوان ملا، اس سے بات ہوئی تو اس نے کہا کہ کلمہ پڑھایئے، ہم نے کلمہ پڑھا دیا اور وہ مسلمان بن گیا۔ اس نے کہا کہ میں بائیس گھنٹے کی مسافت سے آیا ہوں، ہمارا ایک کلب ہے ’’ پریذیڈنٹ کلب‘‘ جس میں پینتالیس مرد...

read more

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more