ایک غلطی کی اصلاح
بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ
ارشاد فرمایاکہ یہ جو مشہور ہے الشیخ فی قومہ کالنبی فی امتہ (شیخ اپنی قوم میں ایسا ہے جیسا نبی اپنی امت میں) اس سے مراد شیخ طریقت نہیں بلکہ بوڑھا آدمی مراد ہے کیونکہ یہ مقولہ حدیث کہا جاتا ہے اور اس زمانہ میں شیخ کا لفظ شیخ طریقت کے معنی میں قطعاً استعمال نہیں ہوا کیونکہ یہ عرف بالکل مستحدث(نیا ایجاد کردہ، نیا بنایا ہوا) ہے۔(آداب ِ شیخ و مرید، صفحہ ۳۸)
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہ ملفوظات شیخ و مرید کے باہمی ربط اور آداب سے متعلق ہیں ۔ خود بھی پڑھیں اور دوستوں سے بھی شئیر کریں ۔
مزید ملفوظات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔
اس طرح کے ملفوظات روزانہ اس واٹس ایپ چینل پر بھی بھیجے جاتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
چینل جوائن کریں

