ایک عورت کا دل ٹوٹا‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت ہوگئی

ایک عورت کا دل ٹوٹا‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت ہوگئی

کتابوں میں ایک عجیب واقعہ لکھا ہے کہ ایک خاتون نہایت ہی پاک دامن اور نیک تھی۔۔۔ وہ چاہتی تھی کہ مجھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت نصیب ہو۔۔۔ وہ درُود شریف بھی بہت پڑھتی تھی لیکن زیارت نہیں ہوتی تھی۔۔۔ ان کے خاوند بڑے اللہ والے تھے۔۔۔ ایک دن انہوں نے اپنے خاوند سے اپنی یہی تمنا ظاہر کی کہ میرا دل تو چاہتا ہے کہ مجھے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت نصیب ہو لیکن کبھی یہ شرف نصیب نہیں ہوا‘ اس لیے آپ مجھے کوئی عمل ہی بتا دیں جس کے کرنے سے میں خواب میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کی سعادت حاصل کرلوں۔۔۔ انہوں نے کہا کہ میں آپ کو عمل تو بتائوں گا لیکن آپ کو میری بات ماننا پڑے گی۔۔۔ وہ کہنے لگی کہ آپ مجھے جو بات کہیں گے وہ مانوں گی۔۔۔ وہ کہنے لگے کہ اچھا تم بن سنور کر دُلہن کی طرح تیار ہو جائو۔۔۔ اس نے کہا بہت اچھا۔۔۔
چنانچہ اس نے غسل کیا‘ دُلہن والے کپڑے پہنے‘ زیور پہنے اور دُلہن کی طرح بن سنور کر بیٹھ گئی‘ جب وہ دُلہن کی طرح بن سنور کر بیٹھ گئی تو وہ صاحب ان کے بھائی کے گھر چلے گئے اور جاکر اس سے کہا کہ دیکھو‘ میری کتنی عمر ہوچکی ہے اور اپنی بہن کو دیکھو کہ وہ کیا بن کر بیٹھی ہوئی ہے۔۔۔ جب بھائی گھر آیا اور اس نے اپنی بہن کو دُلہن کے کپڑوں میں دیکھا تو اس نے اسے ڈانٹنا شروع کیا کہ تم کو شرم نہیں آتی‘ کیا یہ عمر دُلہن بننے کی ہے‘ تمہارے بال سفید ہوچکے ہیں‘ تمہاری کمر سیدھی نہیں ہوتی اور بیس سال کی لڑکی بن کر بیٹھی ہوئی ہو۔۔۔ اب جب بھائی نے ڈانٹ پلائی تو اس کا دل ٹوٹا اور اس نے رونا شروع کردیا۔۔۔ حتیٰ کہ وہ روتے روتے سوگئی۔۔۔ اللہ کی شان دیکھئے کہ اللہ رب العزت نے اسے اسی نیند میں اپنے محبوب صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کروا دی۔۔۔ وہ زیارت کرنے کے بعد بڑی خوش ہوئی لیکن خاوند سے پوچھنے لگی کہ آپ نے وہ عمل بتایا ہی نہیں جو آپ نے کہا تھا اور مجھے زیارت تو ویسے ہی ہوگئی ہے۔۔۔ وہ کہنے لگا‘ اللہ کی بندی! یہی عمل تھا کیونکہ میں نے تیری زندگی پر غور کیا‘ مجھے تیرے اندر ہر نیکی نظر آئی‘ تیری زندگی شریعت و سنت کے مطابق نظر آئی‘ البتہ میں نے یہ محسوس کیا کہ میں چونکہ آپ سے پیار محبت کی زندگی گزارتا ہوں اس لیے آپ کا دل کبھی نہیں ٹوٹا‘ اس وجہ سے میں نے سوچا کہ جب آپ کا دل ٹوٹے گا تو اللہ تعالیٰ کی رحمت اُترے گی اور آپ کی تمنا کو پورا کردیا جائے گا۔۔۔ اسی لیے تو میں نے ایک طرف آپ کو دُلہن کی طرح بن سنور کر بیٹھنے کو کہا اور دوسری طرف آپ کے بھائی کو بلا کر لے آیا‘ اس نے آکر آپ کو ڈانٹ پلائی جس کی وجہ سے آپ کا دل ٹوٹا اور اللہ رب العزت کی ایسی رحمت اُتری کہ اس نے آپ کو اپنے محبوب صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کروا دی۔۔۔ اللہ اکبر(بکھرے موتی)

اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

Most Viewed Posts

Latest Posts

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا ہم ایک دفعہ رشیا گئے ، ماسکو میں ایک نوجوان ملا، اس سے بات ہوئی تو اس نے کہا کہ کلمہ پڑھایئے، ہم نے کلمہ پڑھا دیا اور وہ مسلمان بن گیا۔ اس نے کہا کہ میں بائیس گھنٹے کی مسافت سے آیا ہوں، ہمارا ایک کلب ہے ’’ پریذیڈنٹ کلب‘‘ جس میں پینتالیس مرد...

read more

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more