ایک علمی واقعہ
ابن العربی مالکی المذہب نے لکھا ہے کہ موسیٰ بن عیسیٰ الہاشمی اپنی اہلیہ سے بہت زیادہ محبت کرتے تھے۔۔۔۔۔ ایک مرتبہ آپ نے اپنی بیوی سے یہ کہا کہ اگر تو چاند سے زیادہ حسین اورخوبصورت نہیں ہے تو تجھے تین طلاق ہیں۔۔۔۔۔ ان کی بیوی یہ سن کر ان سے پردہ کرنے لگی اور کہا کہ مجھے طلاق ہوگئی۔۔۔۔۔ چنانچہ جب ان کی بیوی ان سے پردہ کرنے لگی تو آپ کی راتیں کٹنا دشوار ہوگئیں۔۔۔۔۔ جب صبح ہوگئی تو خلیفہ منصور تشریف لائے تو ابن العربی نے منصور کو اس بات سے آگاہ کیا۔۔۔۔۔ یہ سن کر منصور نے تمام فقہائے کرام کو طلب کرکے ان کے سامنے یہ مسئلہ پیش کیا تو سوائے ایک فقیہ کے تمام فقہاء نے طلاق پڑ جانے پر اتفاق کیا۔۔۔۔۔ اختلاف کرنے والے فقیہ نے یہ کہا کہ عورت کو طلاق واقع نہیں ہوگی اس لئے کہ باری تعالیٰ کا ارشاد ہے۔۔۔۔۔
لَقَدْ خَلَقْنَا الْاِنْسَانَ فِیْٓ اَحْسَنِ تَقْوِیْمٍ
۔’’ہم نے انسان کو سب اچھے سانچے میں ڈھالا ہے‘‘۔۔۔۔۔
تو منصور نے کہا کہ ہاں آپ کی بات تو درست معلوم ہوتی ہے۔۔۔۔۔ چنانچہ منصور نے اس کی بیوی کو اس انکشاف سے مطلع کیا۔۔۔۔۔ یہی جواب امام شافعیؒ سے بھی منقول ہے۔۔۔۔۔(حیاۃ الحیوان)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

