ایک عجیب واقعہ
ایک صاحب بوڑھے ہوگئے۔۔۔۔ انہوں نے بیٹے کو اعلیٰ تعلیم دلا کر فاضل بنا دیا ٗ ایک دن صحن میں بوڑھے باپ بیٹھے ہوئے تھے ٗ ایک کوا آیا اور گھر کی دیوار پر ٗ آکر بیٹھ گیا ٗ باپ نے بیٹے سے پوچھا کہ بیٹا! یہ کیا چیز ہے ؟ بیٹے نے کہا : کہ ابو جان یہ کوّا ہے ٗ تھوڑی دیر کے بعد پھر پوچھا کہ بیٹا! یہ کیا چیز ہے ؟ اس نے کہا کہ ابو جان یہ کوّا ہے۔۔۔۔ جب تھوڑی دیر ہوگئی تو پھر باپ نے پوچھا کہ بیٹا یہ کیا چیز ہے؟
بیٹے نے کہا ابو جان ابھی تو آپ کو بتایا تھا کہ کوّا ہے۔۔۔۔ تھوڑی دیر گزرنے کے بعد پھر باپ نے پوچھا بیٹا ! یہ کیا چیز ہے ؟ اب بیٹے کے لہجے میں تبدیلی آگئی ٗ اور جھڑک کرکے کہا کہ ابو جی کوّا ہے کوّا۔۔۔۔ پھر تھوڑی دیر کے بعد باپ نے پوچھا بیٹا کیا ہے؟ اب بیٹے سے نہ رہا گیا ٗ اس نے کہا کہ آپ کے سمجھ میں نہیں آتی ہے بار بار ایک بات کو پوچھے چلے جاتے ہیں۔۔۔۔ اس طرح سے بیٹے نے باپ کو ڈانٹا ۔۔۔۔ تھوڑی دیر کے بعد اس کے والد اپنے کمرے میں اٹھ کر گئے اور ایک پرانی ڈائری نکال کر لائے اور اس ڈائری کا ایک صفحہ کھولا اور بیٹے کو ڈائری دی۔۔۔۔
چنانچہ اس نے پڑھا ٗ تو اس میں یہ لکھا تھا کہ آج میرا بیٹا صحن میں بیٹھا ہوا تھا اور میں بھی بیٹھا ہوا تھا۔۔۔۔ اتنے میں ایک کوّا آگیا تو بیٹے نے مجھ سے 25 مرتبہ پوچھا ٗ ابو جان یہ کیا ہے ؟ تو میں نے اس کو 25 مرتبہ جواب دیا کہ بیٹا یہ کوّا ہے۔۔۔۔ اس کے پڑھنے کے بعد باپ نے بیٹے سے کہا بیٹا دیکھو! باپ اور بیٹے میں یہ فرق ہے۔۔۔۔ جب تم بچے تھے تو تم نے مجھ سے 25 مرتبہ پوچھا تھا اور میں نے بالکل اطمینان سے جواب دیا تھا اور آج جب میں نے تم سے صرف 5 مرتبہ پوچھا تو تمہیں برداشت بھی نہ ہوا اور اتنا غصہ آگیا۔۔۔۔
میرے دوستو! اس واقعہ سے آپ نے اندازہ لگا لیا ہوگا کہ بیٹے کو باپ کے احسان یاد نہیں رہتے وہ سب احسان بھول جاتا ہے۔۔۔۔
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

