ایک عبرت ناک واقعہ
یزید بن عبدالملک جب خلیفہ بنا تو اس کو اس کی بیوی نے کہا: کیا تمہارے دل میں دُنیا کی کوئی مزید خواہش بھی باقی ہے اس نے کہا ہاں تو اس نے پوچھا وہ کون سی خواہش ہے؟ اس نے جواب دیا خبابہ کی خواہش ہے تو اس کی بیوی نے خبابہ اس کی لاعلمی میں خریدی اور اس کو سجا دھجا کر ایک پردے کے پیچھے بٹھا دیا، پھر اس نے پوچھا امیرالمؤمنین! آپ کے دل میں دُنیا کی چیزوں میں سے کسی چیز کی آرزو ہے؟ اس نے کہا میں نے تجھے خبابہ کے متعلق بتایا تو ہے۔۔۔ اس نے پردہ اُٹھایا اور کہا یہ تمہارے پاس تمہاری خبابہ ہے اور اس کی بیوی نے اس کو اور خبابہ کو تنہا چھوڑ دیا۔۔۔ وہ اس کی محبوبہ بن گئی اور عقل پر غالب آگئی اور اپنی خلافت کے دوران پھر عقل سے کام نہ لے سکا اور ایک دن یوں کہنے لگا کہ بعض لوگ کہتے ہیں کہ بادشاہوں میں سے کسی کا پوری زندگی میں ایک دن بھی بے فکری میں نہیں گزرا اور لوگوں کو اس بات میں جھوٹا ثابت کرنا چاہتا ہوں۔۔۔ پھر وہ اپنی لذتوں پر ٹوٹ پڑا اور پھر وہ خبابہ کے ساتھ تنہائی میں رہنے لگا اور حکم دیا کہ میری ناپسند چیزیں میری نظر سے دور کردو۔۔۔
اس دوران جب وہ اس حال میں عیش کررہا تھا اور اپنی فرحت اور سرور میں مست تھا۔۔۔ خبابہ نے انار کا دانا منہ میں ڈالا۔۔۔ جب کہ وہ ہنس رہی تھی تو وہ گلے میں اٹک گیا جس سے وہ مرگئی۔۔۔ اس طرح یزید کی عقل خراب ہوگئی اور اس کی زندگی بے مزہ ہوگئی اور اس کی زندگی کی خوشی کافور ہوگئی اور اس پر غم کے پہاڑ ٹوٹ پڑے۔۔۔ اس نے خبابہ کی لاش کو کئی دن تک دفن نہ کیا بلکہ اس کو چومتا چاٹتا رہا یہاں تک کہ وہ بدبودار اور خشک ہوگئی تو اس نے اسے دفن کرنے کا حکم دیا، پھر قبر سے نکالنے کا حکم دیا، وہ اس واقعہ کے بعد صرف پندرہ دن زندہ رہا۔۔۔ اس کو سل کی بیماری لگ گئی۔۔۔
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

