ایک عبرت انگیز واقعہ
رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ ہفتہ اور بدھ کے دن پچھنے لگوانے سے برص کا اندیشہ ہے۔ ایک محدث نے اس حدیث کو ضعیف کہہ کر قصداً ہفتہ کے دن پچھنے لگوائے تھے جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ برص میں مبتلا ہوگئے۔ چند روز بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت ہوئی اور مرض کی شکایت کرنے لگے تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جیسا کیا ویسا بھگتو۔ ہفتہ کے دن پچھنے کیوں لگوائے تھے؟ انہوں نے عرض کیا یارسول اللہ! اس حدیث کا راوی ضعیف تھا۔ آپ نے فرمایا کہ حدیث تو میری نقل کرتا تھا۔
عرض کیا کہ یارسول اللہ! خطا ہوئی‘ میں توبہ کرتا ہوں۔ یہ سن کر جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا فرمائی اور صبح کو آنکھ کھلی تو مرض کا نشان نہ رہا۔
اسی طرح آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے کہ عصر کے بعد سوجانے سے عقل کے جاتے رہنے کا خوف ہے اور ایک حدیث میں ہے کہ جس شخص کے جوتے کا تسمہ ٹوٹ جائے تو جب تک اس کو درست نہ کرالے تو اس وقت تک صرف ایک جوتا پہن کر ہرگز نہ چلے ۔ اسی طرح جو کچھ بھی طبیب روحانی فرمائیں اس میں مناسبتیں نہ ٹٹولو‘ بے چون وچرا مان لو۔ کیونکہ ان امور میں بے شمار اسرار ورموز ہیں جن کی خاصیتیں ہرشخص کی سمجھ میں نہیں آسکتیں۔ (تبلیغ دین از امام غزالی رحمہ اللہ)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

