ایک سوال کا امتحان

ایک سوال کا امتحان

ایک مرتبہ ہم سرحد کی طرف گئے تو وہاں ایک مدرسہ ہے جس میں گردان حفظ کو پکا کرنے والی بہت اچھی کرواتے ہیں۔ ہمارے اپنے تعلق والے ہیں تو میں نے ان سے پوچھا کہ بتائیں آپ کا طریقہ کار کیا ہے؟ انہوں نے تفصیل بتائی کہ ہم بچوں کو اس وقت سلاتے ہیں، اس وقت جگاتے ہیں، یہ کھلاتے ہیں، یہ سمجھاتے ہیں، ساری انہوں نے ترتیب بتائی۔ جب میں نے سب سن لیا تو میں نے کہا جی آپ پھر ان کا امتحان کیسے لیتے ہیں؟کہنے لگے: بس ایک سوال پوچھتے ہیں۔ میں حیران ہوا کہ قرآن مجید کا حافظ بن کے امتحان دینا ہے۔ اور ایک ہی سوال پوچھتے ہیں میں نے کہا کہ کیا سوال پوچھتے ہیں؟ کہنے لگے کہ جی چار پانچ حفاظ اس کے گرد بیٹھ جاتے ہیں ہر ایک کے پاس قلم اور کاغذ ہوتا ہے اور ہر ایک نے الگ الگ اس کی غلطی کو نوٹ کرنا ہوتا ہے۔ الفاظ کی غلطی کہاں؟ حروف کی ادائیگی کی غلطی کہاں؟ یہاں غنہ نہیں کیا، یہاں مد ٹھیک نہیں کھینچی، فلاں نہیں کیا، صفات کا بھی خیال رکھتے ہیں، تجوید کا بھی اور ہر ایک اپنا اپنا لکھتا رہتا ہے۔ چار پانچ ممتحن اس کے گرد بیٹھ جاتے ہیں۔ اور اس سے صرف ایک سوال پوچھتے ہیں، کون سا سوال پوچھتے ہیں؟ کہنے لگے کہ جی وہ پانچ حافظ ایک وقت میں بیٹھ کر اس بچے کو کہتے ہیں کہ بچہ ہمیں پورا قرآن سنادو اس بچے کو ’’ الم‘‘ سے لے کر ’’والناس‘‘ تک پورا قرآن پانچ استادوں کے سامنے پڑھنا ہوتا ہے۔ پھر انہوں نے ایک بچے کو پیش کیا کہنے لگے: اس بچے نے دو دن پہلے امتحان دیا، جب ہم نے اسے کہا کہ بچہ قرآن سنادو! تو اس نے الحمد ﷲ سے پڑھنا شروع کیا۔ ایسے اس نے پڑھا جیسے پانی پر کوئی چیز تیرتی جاتی ہے۔ سناتے ہوئے نہ کہیں اٹکا نہ بھولا، نہ کہیں متشابہ لگا، نہ کہیں لوٹایا۔ اس نے اس طرح الحمد سے والناس تک پورا قرآن پاک سنادیا۔ تو آٹھ گھنٹے کے اندر آج ایک بچہ اللہ کے قرآن کو بیٹھ کر سنا دیتا ہے۔ جس طرح مردوں نے اسے اپنے سینوں میں محفوظ کیا، عورتوں نے بھی اس کو اپنے سینوں میں محفوظ کیا، یہ کون تھے؟ یہ قرآن مجید کی سا فٹ کا پیز تھیں اور اب بھی دنیا میں موجود ہیں۔(ج 27ص85)

اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

Most Viewed Posts

Latest Posts

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا ہم ایک دفعہ رشیا گئے ، ماسکو میں ایک نوجوان ملا، اس سے بات ہوئی تو اس نے کہا کہ کلمہ پڑھایئے، ہم نے کلمہ پڑھا دیا اور وہ مسلمان بن گیا۔ اس نے کہا کہ میں بائیس گھنٹے کی مسافت سے آیا ہوں، ہمارا ایک کلب ہے ’’ پریذیڈنٹ کلب‘‘ جس میں پینتالیس مرد...

read more

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more