ایک سبق آموز واقعہ

ایک سبق آموز واقعہ

حکیم الامت حضرت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ کے ایک بڑے خلیفہ تھے جن کو آپ نے باقاعدہ خلافت عطا فرمائی تھی۔۔۔۔۔ ایک مرتبہ وہ ایک سفر سے تشریف لائے تو ان کے ساتھ ایک بچہ بھی تھا ٗ حضرت والا نے پوچھا کہ آپ کہاں سے تشریف لا رہے ہیں ؟ انہوں نے جواب دیا کہ فلاں جگہ سے آرہا ہوں۔۔۔۔۔
حضرت نے پوچھا کہ ریل گاڑی سے آرہے ہیں ؟ انہوں نے جواب دیا کہ ہاں۔۔۔۔۔
حضرت نے پوچھا کہ یہ بچہ جو تمہارے ساتھ ہے ٗ اس کا ٹکٹ پورا لیا تھا یا آدھا لیا تھا ؟ اب آپ اندازہ لگائیں کہ خانقاہ کے اندر پیر صاحب اپنے مرید سے یہ سوال کر رہے ہیں کہ بچے کا ٹکٹ پورا لیاتھا یا آدھا لیا تھا ؟ انہوں نے جواب دیا کہ حضرت آدھا لیا تھا۔۔۔۔۔
حضرت نے پھر سوال کیا کہ اس بچے کی عمر کیا ہے ؟ انہوں نے جواب دیا کہ حضرت ! یہ بچہ ویسے تو تیرہ سال کا ہے لیکن دیکھنے میں بارہ سال کا لگتا ہے اس لئے آدھا ٹکٹ لیا تھا۔۔۔۔۔
یہ جواب سن کر حضرت والا کو سخت رنج ہوا اور ان سے خلافت واپس لے لی اور فرمایا کہ مجھ سے غلطی ہوئی ٗ تم اس لائق نہیں ہو کہ تمہیں خلافت دی جائے ٗ اس لئے کہ تمہیں حلال و حرام کی فکر نہیں ٗ جب بچے کی عمر بارہ سال سے زیادہ ہوگئی ٗ چاہے ایک دن ہی زیادہ کیوں نہ ہوئی ہوتو اس وقت تم پر واجب تھا کہ تم بچے کا پورا ٹکٹ لیتے۔۔۔۔۔ تم نے آدھا ٹکٹ لے کر جو پیسے بچائے وہ حرام کے پیسے بچائے اور جس کو حرام سے بچنے کی فکر نہ ہو وہ خلیفہ بننے کا اہل نہیں۔۔۔۔۔ چنانچہ خلافت واپس لے لی۔۔۔۔۔
حکیم الامت تھانوی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: کہ اگر کسی کے معمولات ترک ہوگئے تو استغفار کرو اور دوبارہ شروع کردو اورہمت سے کام لو اوراس بات کا دوبارہ عزم کرو کہ آئندہ ترک نہیں کریں گے لیکن حلال وحرام کی فکر نہ کرنے پر آپ نے خلافت واپس لے لی اس لئے جب حلال و حرام کی فکر نہ ہو تو وہ انسان نہیں۔۔۔۔۔ اس لئے حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ حلال کی طلب دوسرے فرائض کے بعد یہ بھی فرض ہے۔۔۔۔۔ (انمول موتی جلد۳)

اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

Most Viewed Posts

Latest Posts

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا ہم ایک دفعہ رشیا گئے ، ماسکو میں ایک نوجوان ملا، اس سے بات ہوئی تو اس نے کہا کہ کلمہ پڑھایئے، ہم نے کلمہ پڑھا دیا اور وہ مسلمان بن گیا۔ اس نے کہا کہ میں بائیس گھنٹے کی مسافت سے آیا ہوں، ہمارا ایک کلب ہے ’’ پریذیڈنٹ کلب‘‘ جس میں پینتالیس مرد...

read more

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more