ایک رقاصہ پر رحمت خداوندی
سید احمد شہید رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے جب سکھوں کے خلاف جہاد کیا تھا تو دہلی کے کوٹھے پر ایک بہت مشہور رقاصہ (بازاری عورت ) تھی۔۔۔ موتی اس کا نام تھا۔۔۔ شاہ اسماعیل شہید رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ عشاء کی نماز پڑھ کر نکلے اور بازارِ حسن میں پہنچے اور موتی کے گھر پر دستک دی۔۔۔ وہاں سے ان کو خیرات دی جانے لگی تو انہوں نے کہا فقیر پہلے صدا لگاتا ہے۔۔۔ پھر خیرات لیتا ہے۔۔۔۔ تم میری صدا سن لو۔۔۔۔ سب لوگ جمع ہوگئے تو قرآن کی آیات تلاوت کیں
قسم ہے تین (انجیر) کی اور زیتون کی اور طورسینین کی اور پاک شہر کی۔۔۔ سب سے بہترین ہم نے انسان کو بنایا‘ پھر اسی کو ہم نے سب سے ذلیل بنا کر پیچھے بھی لوٹایا۔۔۔‘‘ سب سے بہترین اور سب سے ذلیل کی تشریح بیان کرنی شروع کی تو موتی کی آنکھوں سے آنسو نکلنے لگے اور ان آنسوئوں سے اس کی پچھلی زندگی کے سب داغ اللہ نے دھو دیئے اور اس نے توبہ کی اور کہا اب میں ساتھ جائوں گی۔۔۔ اس کا نکاح ایک شخص کے ساتھ کرایا اور پھر وہ مجاہدین کے لیے آٹا پیستی تھی اور مجاہدین کی خدمت کرتے ہوئے شہید ہوگئی۔۔۔اس موتی کو کوٹھا کس نے چھڑایا؟
اللہ نے۔۔۔ وہ کون سی حلاوت تھی ‘ لذت تھی‘ وہ قرآن کی حلاوت تھی ‘ کاش ہم اس مٹھاس سے باخبر ہو جائیں۔۔۔ ’’اللّٰہ نور السَّمٰوٰت والارض‘‘ اللہ ہی کا نور ہے کائنات میں۔۔۔
اللہ کی قسم! اللہ کہتا ہے کہ جو آنکھوں کے پردے حرام سے گرالیتا ہے‘ اللہ اسے چپے چپے پر اپنا نور دکھاتا ہے۔۔۔ کائنات کا ایک ایک ذرہ اللہ کی تسبیح پڑھ رہا ہے اور اللہ کی قسم! اللہ سناتا ہے اور جو اپنے کانوں کو گانے بجانے سے محفوظ کرلیتا ہے۔۔۔ اللہ اسے سناتا ہے جس کی آنکھوں نے حرام دیکھنا چھوڑا جس کے کانوں نے حرام سننا چھوڑا ‘ اللہ اس کو دنیا ہی میں دکھا دیتا ہے۔۔۔
اللہ پر ایمان لائو‘ سب کچھ اللہ ہی کے ہاتھ میں ہے۔۔۔ اللہ کہہ رہا ہے میرے حکموں پر تجارت کرو‘ میں تمہاری تجارت کے منافع کی گارنٹی دیتا ہوں۔۔۔ کوئی شے اپنی ذات میں کچھ نہیں‘ جو ہے میرے اللہ کا امر ہے۔۔۔ (اصلاحی واقعات‘ صفحہ ۵۲۶)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

