ایک خلیفہ کی موت کا عبرتناک واقعہ

ایک خلیفہ کی موت کا عبرتناک واقعہ

اس چند روزہ زندگی پر مغرور عباسی خلفاء میں سے ایک خلیفہ واثق باللہ تھا ۔۔۔لیلائے اقتدار نے اس کو موت سے فراموش کردیا تھا ۔۔۔وہ یہ سمجھتا تھا کہ اقتدار کا نشہ دائمی ہے ۔۔۔لیکن مولانا مناظر احسن گیلانی قدس سرہ نے تاریخ کے اوراق سے اس واثق باللہ عباسی کی موت کا جو واقعہ تحریر کیا ہے ۔۔۔وہ نہ صرف سبق آموز ہے ۔۔۔بلکہ عبرت انگیز بھی ۔۔۔
مولانا گیلانی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں:الذہبی نے مختصر دول الاسلام میں نقل کیا ہے ۔۔۔کہ الواثق باللہ کا جب خادم خاص جو ’’الواثقی‘‘ کے نام سے مشہور تھا ۔۔۔اس کا بیان ہے ۔۔۔کہ واثق جب بیمار ہوا تو اس کی تیمار داری مجھ سے متعلق تھی ۔۔۔حالت واثق کی جب خراب ہوئی ۔۔۔تو میں نے دیکھا کہ اس پر غشی طاری ہوگئی ہے ۔۔۔میں نے محسوس کیا کہ وہ ختم ہوگیا ہے ۔۔۔پاس میں جو لوگ تھے ۔۔۔ان کو بلایا اور ایک نے دوسرے کو اشارہ کیا کہ واثق کے قریب جاکر واقعی دیکھے ۔۔۔کہ اس کی روح پرواز کرچکی یا کچھ زندگی کی رمق باقی ہے ۔۔۔لیکن کسی کو اس کے قریب جانے کی ہمت نہ پڑتی تھی ۔۔۔آخر میں ہی دل کو مضبوط کرکے آگے بڑھا ۔۔۔میں نے آہستہ سے اس کی ناک پر سانس کا پتہ چلانے کے لیے انگلی رکھی کہ اچانک واثق نے آنکھیں کھول دیں ۔۔۔الواثقی کہتا ہے ۔۔۔کہ نہ پوچھو کہ اس واقعہ کا مجھ پر کیا اثر مرتب ہوا ۔۔۔اس کے الفاظ ہیں ۔۔۔’’فکدت ان اموات‘‘۔۔۔(اتنا گھبرایا کہ قریب تھا کہ میں خود مر جاتا)۔۔۔گھبراہٹ اس بات کی تھی کہ موت کے انتساب کو واثق کی زندگی ہی میں گویا ممکن قرار دے دیا (کیونکہ بادشاہوں اور امراء کے لیے سب سے بری اور قابل نفرت شے تو موت ہے ۔۔۔جو دنیا کی عیش و عشرت اور تمام لذتوں سے ان کے تعلق اور رشتہ کو منقطع کردیتی ہے) ۔۔۔بازپرس کے خوف نے اس پر یہ ہیبت طاری کی ۔۔۔لیکن خیر گزری کہ واثق کی آنکھیں آخری دفعہ کھلی تھیں ۔۔۔اور پھر ہمیشہ کے لیے بند ہوگئیں۔۔۔
الواثقی کہتا ہے کہ ڈر کے مارے میں گر پڑا تھا ۔۔۔تلوار تک ٹوٹ گئی ۔۔۔اور میرے بدن میں کچھ گھس بھی گئی ۔۔۔بہرحال الواثق واقعی اس کے بعد مرگیا۔۔۔
تب واثقی نے یہ یقین کرلینے کے بعد کہ درحقیقت اب خلیفہ کی روح پرواز کرچکی ہے۔۔۔لاش پر چادر ڈال دی ۔۔۔اس عرصہ میں واثقی کو محسوس ہوا کہ آنکھوں کے سامنے کوئی چیزحرکت کررہی ہے ۔۔۔وہ پھر گھبرایا ۔۔۔چادر اُٹھائی تو دیکھتا ہے کہ ۔۔۔ایک چوہا واثق کی آنکھیں نکالے بھاگے جاتا ہے ۔۔۔۔بے ساختہ زبان پر واثقی کے جاری ہوگیا ۔۔۔لا الہ الا اللہ ۔۔۔یہی آنکھ تھی جس کی معمولی حرکت سے کچھ دیر پہلے میں مرنے کے قریب ہوگیا تھا ۔۔۔گر پڑا ۔۔۔تلوارٹوٹی اور چند لمحوں کے بعد اسی آنکھ کو ایک چوہا نکال کر لے بھاگا۔۔۔

اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

Most Viewed Posts

Latest Posts

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا ہم ایک دفعہ رشیا گئے ، ماسکو میں ایک نوجوان ملا، اس سے بات ہوئی تو اس نے کہا کہ کلمہ پڑھایئے، ہم نے کلمہ پڑھا دیا اور وہ مسلمان بن گیا۔ اس نے کہا کہ میں بائیس گھنٹے کی مسافت سے آیا ہوں، ہمارا ایک کلب ہے ’’ پریذیڈنٹ کلب‘‘ جس میں پینتالیس مرد...

read more

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more