ایک جیب کترے نے عجیب نصیحت کی
ایک جیب کترا شام کو اپنے استاد کے پاس دو روپے لے کر گیا۔ اس نے کہا‘ آج سارا دن کیا کیا۔ کہنے لگا‘ مال تو بہت ہاتھ آیا تھا ایک گورے کی جیب کاٹی تھی جب لے کر چلا تو خیال آیا کہ اگر قیامت کے دن عیسیٰ علیہ السلام نے رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم سے گلہ کردیا کہ آپ کے اُمتی نے میرے اُمتی کی جیب کاٹی تھی تو میں ان کو کیا منہ دکھائوں گا تو میں نے بٹوہ اس کو واپس کردیا۔ نافرمانوں کی ایسی شرم و حیا تھی تو فرمانبردار کیسے ہوں گے۔ (بکھرے موتی)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

