ایک تعجب خیز بات
سری سقطی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں : میں نے ایک مرتبہ بیان کیا تو ایک نوجوان آیا، وہ کہنے لگا: جی آپ نے ایک فقرہ بولا ہے۔۔۔۔۔ میں نے کہا: ہاں ، کیا فقرہ بولا تھا؟
عَجَبًا لِضَعِیْفٍ یَعْصِیْ قَوِیًّا۔۔۔۔۔’’ تعجب ہے اس ضعیف پرجو قوی کی نافرمانی کرتا ہے۔۔۔۔۔‘‘
بندے سے زیادہ ضعیف کوئی نہیں اوراللہ سے زیادہ قوی کوئی نہیں۔۔۔۔۔ کتنے تعجب کی بات ہے کہ ایک ضعیف ایک قوی کی نافرمانی کر رہا ہوتا ہے۔۔۔۔۔ جب دل میں عظمت ِ خداوندی بیٹھ جاتی ہے تو پھر انسان آسانی سے گناہوں سے بچ سکتا ہے۔۔۔۔۔(خطبات فقیر 22ص21)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

