ایک بیعت ہونے والے کے تکبر کا علاج
بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ
ارشاد فرمایا کہ ایک صاحب کیرانہ میں بیعت ہونے کے لیے آئے ۔ جب آئے تو مٹھائی ایک اور شخص کے ہاتھ میں لائے ۔ میں نے دیکھ لیا کہ ہاں آپ میں شان اور کبر کا مادّہ ہے ۔ اتفاق سے مجھے کئی جگہ جانا تھا ۔ میں نے ان سے کہا کہ مجھے یہاں فرصت نہیں ملی ، مجھے فلاں صاحب کے یہاں جانا ہے ، وہاں شاید بیعت کر سکوں ،(خادم کو رخصت کر دیجئے اور آپ میرے ساتھ) وہاں چلئے ۔ چنانچہ مٹھائی کا طباق ہاتھ میں لیے ہوئے حضرت میرے ساتھ ہوئے ۔ وہاں پہنچ کر بھی میں نے یہی کہا کہ کیا کہوں ، یہاں بھی فرصت نہ ملی ، وہاں چلئے۔ غرض اس طرح دو گھنٹے تک گھر گھر ان کو مع مٹھائی کے لیے پھرا اور قصداً بازار میں ہو ہو کر جاتا تھا ۔ وہ صاحب ہاتھ میں مٹھائی کا طباق لئے لئے ساتھ پھرتے رہے۔ جب میں نے خوب پریشان کر لیا اور سمجھ لیا کہ ہاں اب ان کے قلب سے یہ خبیث مادّہ نکل گیا تب مرید کیا اور اپنی اس حرکت کی وجہ بھی ظاہر کردی ۔ چنانچہ تکبر کا اتنا بڑا مرض جو برسوں مجاہدوں اور ریاضتوں سے بھی نہ جاتا اس تدبیر سے بفضلہٖ دو گھنٹہ میں جاتا رہا۔(۳۱۳ اشرفی جواہرات، صفحہ ۹۵)
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہ ملفوظات اشرفی جواہرات کے متعلق ہیں ۔ خود بھی پڑھیں اور دوستوں سے بھی شئیر کریں ۔
مزید ملفوظات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔
اس طرح کے ملفوظات روزانہ اس واٹس ایپ چینل پر بھی بھیجے جاتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
چینل جوائن کریں

