ایک بچہ کی ذہانت کا قصہ
ابن الجوزی کی کتاب الاذکیا میں جاحظ سے روایت منقول ہے کہ ثماثہ بن اشرس نے بیان کیاکہ میں اپنے ایک دوست کی عیادت کیلئے اس کے گھر گیا اور اپنا گدھا دروازہ پر چھوڑ کر اندر داخل ہوگیا۔۔۔۔۔ میرے ساتھ کوئی خادم نہیں تھا جو باہر گدھے کی حفاظت کرتا۔۔۔۔۔ جب میں اپنے دوست کی عیادت سے فارغ ہونے کے بعد گھر سے نکلا تو دیکھا کہ میرے گدھے پر ایک بچہ بیٹھا ہوا ہے۔۔۔۔۔ میں نے اس سے کہا کہ میری اجازت کے بغیر تم کیسے گدھے پر سوار ہوئے؟ بچہ نے جواب دیاکہ اس پراس وجہ سے سوار ہوگیا کہ یہ کہیں بھاگ نہ جائے اور آپ کو پریشانی ہو۔۔۔۔۔ میں نے کہا کہ نزدیک اس کا چلا جانا یہاں کھڑا رہنے سے بہتر تھا۔۔۔۔۔ یہ سن کر بچہ بولا کہ اگر آپ کو خیال ہے تو اس گدھے کو مجھے ہبہ فرمادیجئے اور سمجھ لیجئے کہ کھویا گیا اور میرے شکریہ کے مستحق ہوجائیے۔۔۔۔۔ شمامہ کہتے ہیں کہ بچے نے مجھے لاجواب کردیا اور میری سمجھ میں نہ آیا کہ بچہ کو کیا جواب دوں۔۔۔۔۔ (حیاۃ الحیوان)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

