ایک بادشاہ کی خدا خوفی
سلطان محمد خوبصورت نوجوان تھا اور ا سکی عمر ابھی ۲۰ سال بھی نہ ہوئی تھی، بہت پاک دامن تھا، ظلم نہیں کرتا تھا، ایک مرتبہ بیماری میں معالجوں نے شراب پینے کا مشورہ دیا تو سلطان نے فقہاء سے مسئلہ پوچھا تو انہوں نے اجازت دے دی، سلطان نے پوچھا آیا اس کے پینے سے میری عمر میں اضافہ ہوگا یا نہیں؟ فقہاء نے کہا نہیں تو سلطان نے کہا خدا کی قسم میں شراب نہ پیوں گا (یہ نہیں ہوسکتا کہ) میں اﷲ تعالیٰ سے اس حال میں ملاقات کروں کہ میں وہ چیز استعمال کروں جس کے استعمال سے اﷲ تعالیٰ نے باز رہنے کا حکم دیا ہے۔ (تاریخ ابن کثیر)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

