ایک اہم نصیحت
آج کے دور میں اپنے اکابر پر اعتماد کی بہت زیادہ ضرورت ہے ورنہ قدم قدم پر گمراہی و ضلالت کے گڑھے ہیں، کسی بھی جگہ انسان پھسل سکتا ہے، میں اپنے تمام متعلقین سے کہتا رہتا ہوں کہ ہم حنفی ہیں اور فقہ حنفی کی تشریحات میں بھی اکابر دیوبند کے مقلد ہیں۔
اس لیے میری یہ سب کو نصیحت و تاکید ہے کہ خود بھی اکابر کے نقش قدم پر مضبوطی سے قائم رہیں اور اپنی اولاد کو بھی قائم رکھیں، اولاد کو آزاد نہیں چھوڑنا چاہیے۔
جو آدمی اکابر کو چھوڑ کر اپنی بات کرے، جمہور کا راستہ ترک کرے وہ ملحد تو ہوسکتا ہے محقق نہیں۔ اسی طرح جہاد کا انکار یا اس پر اعتراضات بھی ملحدوں اور بے دینوں کا کام ہے۔
ڈاڑھی کا انکار بھی سراسر الحاد و کفر ہے اور یاد رکھو! حق کا مقابلہ کرنے والوں کو خدا تعالیٰ ڈھیل دیتے ہیں۔
۔’’سنستدرجھم من حیث لا یعلمون‘‘ اور اس ڈھیل کو یہ لوگ ترقی خیال کرتے ہیں، یہ ترقی نہیں ڈھیل ہوتی ہے۔
