ایک اور عبرتناک واقعہ
ہم ایک مرتبہ امریکا میں تھے تو وہاں ایک ڈاکٹر تھے ان کا بیٹا بھی ڈاکٹر بننے کے لیے مڈیکل کالج میں چلا گیا لیکن اتنا پریشان کن بچہ کہ اس کی باتوں کی ماں باپ کو سمجھ ہی نہیں آتی تھی‘ تو ماں باپ اس کو عمر ے کے ارادے سے لے کر مکہ مکرمہ آئے‘ حیرانی کی بات ہے کہ وہ بچہ امریکا سے چلا ماں باپ کے ساتھ اور مکہ مکرمہ پہنچا اور حرم شریف کے دروازے پر آ کر کھڑا ہوگیا اور ماں باپ کو کہنے لگا کہ آپ لوگوں کو عمرہ کرنا ہے تو کر لیں مجھے نہیں کرنا‘ میاں رو رہی ہیں ‘ باپ رو رہا ہے‘ سمجھا رہے ہیں‘ اس نے کہا مجھے نہیں کرنا‘ وہ لڑکا حرم کے دروازے سے لوٹ کر واپس امریکا آگیا‘ ماں باپ کو اتنا صدمہ کہ وہ بتا نہیں سکتے تھے چنانچہ جب اس عاجز کی ملاقات ہوئی تو انہوں نے کہا کہ ہمارے بچے کا تو یہ حال ہے‘ تو اس عاجز نے اس بچے سے ہم کلامی کی تو وہ بچہ بہت جلدی کھل گیا تو بنیاد ی وجہ یہ نکلی کہ اس بچے نے کہا کہ میرا ایک استاذ یہودی تھا‘ میڈیکل کا ٹیچر تھا‘ ایک مرتبہ میں اس کے ساتھ دس منی کے لیے بیٹھا اس نے دین اسلام کے بارے میں مجھے اتنا متردد کیا کہ میرے ذدل میں خدا کے وجود کے بارے میں بھی شک ہوگیا یعنی اس نے اس کو دہر یہ بنا دیا‘ ا ب بتائیں کہ پندرہ منٹ کی گفتگو میں مسلمان ماں باپ کے بچے کو ایک استاذ نے دہریہ بنا دیا‘ یہ تو اللہ کی شان کہ اس کے شکوک دور کرکے ہم نے اس بچے کو کلمہ پڑھایا اور وہ اگلے سال دوبارہ پھر ماں باپ کے ساتھ عمرے کے لیے آیا تو استاذ کے اوپر بہت انحصار ہوتا ہے بچہ ماں باپ کی بات کو غلط سمجھ لیتا ہے استاذ کی بات غلط نہیں سمجھتا‘ اسی طرح کئی لوگ دینی علم پڑھانے کے لیے غیر مقلد قسم کی استاذ چن لیتے ہیں اور وہ بچے کو بالکل متردد کر دیتے ہیں ‘ تو نیکی متقی اور صحیح عقائد والے استاذ کا ڈھونڈھنا ماں باپ کی ذمہ داری ہے‘ اس کے بچے کے اندر اثرات ہوتے ہیں۔۔۔
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

