ایک اللہ والے کا غصہ پر معافی مانگنا

ایک اللہ والے کا غصہ پر معافی مانگنا

حضرت حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ کے ایک خلیفہ تھے مولانا عبدالغنی صاحب پھولپوری رحمہ اللہ میں نے کراچی میں ان کی زیارت کی تھی۔ میرا بچپن کا زمانہ تھا حضرت نے ایک جنازہ پڑھایا تھا اس وقت مجھے زیارت نصیب ہوئی تھی۔ ایک دفعہ حضرت پھولپوری رحمہ اللہ نے وعظ فرمایا جب بیان سے فارغ ہوئے ایک صاحب آپ سے مسئلہ پوچھنے لگے آپ نے مسئلہ بتایا مگر وہ مسئلہ سمجھنے کی بجائے الجھنے لگے ۔
حضرت نے اس کو سمجھایا معمولی سی ناراضگی کا اظہار فرمایا اور ناراضگی بھی بے موقع نہیں تھی ، با موقع تھی وہ وہاں سے چلا گیا ، بعد میں حضرت کو احساس ہوا۔ اپنے آپ سے باتیں کرنے لگے ،عبدالغنی اللہ نے تمہیں اس لئے عالم بنایا تھا کہ لوگ تم سے مسائل پوچھیں تم غصہ کرو یہ تمہارا کیا طریقہ ہے ۔ بڑا ہی دل میں احساس ہوا وہ شخص آپ کا واقف تھا۔ حضرت صبح کو اس کے گائوں میں تشریف لے گئے اس کو ملے اور فرمانے لگے کہ بھائی میں نے رات آپ پر زیادتی کی ہے آپ مسئلہ پوچھ رہے تھے اور میں ناراضگی کر رہاتھا میں تم سے معافی مانگنے آیا ہوں ۔ وہ کہہ رہا ہے حضرت !آپ میرے بڑے ہیں آپ میرے بزرگ ہیں آپ نے مجھ پر کوئی زیادتی نہیں کی ، میرا ہی قصور تھا آپ کا کوئی قصور نہیں تھا ، حضرت فرما رہے ہیں نہیں بھائی مجھے معاف کردو وہ کہہ رہا تھا حضرت مطمئن رہیں میری ہی غلطی ہے آپ کی کوئی غلطی نہیں جب بار بار وہی بات دہرا رہے ہیں پھر کہا کہ حضرت !آپ اس کے سوا نہیں مانتے میں نے آپ کو معاف کیا پھر حضرت کو اطمینان ہوا پھر واپس آئے۔
رات کو آئے سوئے اور خواب کے اندرکیا دیکھتے ہیں کہ ایک دریا ہے اس میں کشتی ہے اس کشتی میں جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم تشریف فرما ہیں کشتی چل رہی ہے حضرت علی کرم اللہ وجہہ بھی ساتھ بیٹھے ہوئے ہیں اور فرماتے ہیں کہ ایک کشتی میری ہے میں اس کشتی میں بیٹھا ہوں وہ بھی ساتھ چل رہی ہے حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو فرمایا کہ اے علی !عبدالغنی کی کشتی کو میری کشتی کے قریب کرو اور حضرت علی رضی اللہ عنہ نے خواب میں میری کشتی کو پکڑ ا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی کشتی کے قریب کیا جب کشتی قریب ہوئی تو ٹھک کی آواز آئی فرمایا کہ وہ آواز میرے کان میں گونج رہی ہے۔اس آواز کا نقشہ میرے ذہن میں اب بھی موجود ہے ۔اندازہ کریں کہ کیا نعمت ملی حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خواب میںزیارت نصیب ہوئی ۔ یہ نعمت کیسے ملی آپ نے غصہ کو دبایا پھر اللہ تعالیٰ نے یہ نعمت دی۔

اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

Most Viewed Posts

Latest Posts

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا ہم ایک دفعہ رشیا گئے ، ماسکو میں ایک نوجوان ملا، اس سے بات ہوئی تو اس نے کہا کہ کلمہ پڑھایئے، ہم نے کلمہ پڑھا دیا اور وہ مسلمان بن گیا۔ اس نے کہا کہ میں بائیس گھنٹے کی مسافت سے آیا ہوں، ہمارا ایک کلب ہے ’’ پریذیڈنٹ کلب‘‘ جس میں پینتالیس مرد...

read more

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more