ایمان کو بچا کر قبر تک لے جاؤ(ملفوظات شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی مدظلہ العالی)۔
ارشاد فرمایا کہ آدمی کو ڈرتے رہنا چاہئے کہ ہم سے کوئی ایسا کام نہ ہوجائے جس سے سوء خاتمہ کا اندیشہ ہو۔ ہمارے حضرت مولانا مفتی محمد حسن امرتسری رحمۃ اللہ علیہ ، حکیم الامت حضرت تھانوی قدس اللہ تعالیٰ سرہ کے اجل خلفاء میں سے ہیں۔ میں نے ان کا یہ مقولہ اپنے شیخ حضرت ڈاکٹر عبدالحئی عارفی رحمۃ اللہ علیہ سے بارہا سنا، حضرت مولانا مفتی محمد حسن امرتسری رحمۃ اللہ علیہ فرمایا کرتے تھے کہ اس ایمان کو بچا بچا کر قبر تک لے جاؤ ، آگے جیت ہی جیت ہے۔ اگر آدمی ایمان کے ساتھ دنیا سے رخصت ہوجائے پھر کامیابی ہی کامیابی ہے لیکن اس ایمان کو بچا بچا کر لے جانے کے معنی یہ ہیں کہ آدمی ایمان کے تقاضوں پر عمل کرتا رہے اور اس بات سے ڈرتا رہے کہ کہیں کوئی ایسی بات نہ ہوجائے جس کی وجہ سے ایمان کی نعمت سلب ہوجائے یا ہم ایمان کی برکات سے محروم ہو جائیں۔
۔ (درسِ شعب الایمان، جلد ۲، صفحہ ۱۰۱)۔
یہ ملفوظات حضرت ڈاکٹر فیصل صاحب نے انتخاب فرمائے ہیں ۔
شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب کے ملفوظات اور تعلیمات پڑھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں:۔
https://readngrow.online/category/mufti-taqi-usmani-words/