ایمان اور اس کے سب فروع شریعت کا جزو ہیں

ایمان اور اس کے سب فروع شریعت کا جزو ہیں

ملفوظاتِ حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی حمۃ اللہ علیہ

ارشاد فرمایا کہ ایمان اور اس کے سب فروع اور شریعت کا تو ہر جزو ایسا ہے کہ اگر اس میں سے ایک ذرہ برابر بھی کم کر دیا جائے تو اتنی ہی اس میں بدنمائی ہوگی اور اس اختصار کی ایسی مثال ہوگی جیسے شاہی باز اُڑ کر ایک بڑھیا کے گھر چلا گیا، بڑھیا نے اس کو پکڑ لیا۔ اس کی چونچ دیکھی تو بہت بڑی ہے، بہت افسوس کیا، ہائے یہ کیسے کھاتا ہوگا قیچی لے کر اس کی چونچ کتر دی۔ پنجے پاؤں دیکھے، وہ بھی لمبے لمبے تھے، ہائے یہ کیسے چلتا ہوگا، پنجے بھی کتر دیئے۔ غرض جو چیزیں اس میں کمال کی تھیں وہ سب اُڑا دیں۔ اسلام میں اگر اختصار کیا جائے تو اس باز کی سی حالت ہوگی، وہ اسلام ہی کیا رہے گا۔ مقامِ افسوس ہے کہ دورِحاضر میں کہتے ہیں کہ نماز کی اب کیا ضرورت ہے؟ ہم تو مسلمان کے گھر ہی پیدا ہوئے ہیں، اس وقت چونکہ بت پرستی کا غلبہ تھا اس لیے نماز کا حکم ہوا۔ روزہ کے بارے میں کہتے ہیں کہ رزق کی تنگی کے سبب یہ حکم تھا، اب فراخی کے زمانہ میں فاقہ کی کیا ضرورت ہے؟ غرض زکوۃ، قربانی، فطرانہ ہر ایک کو نکالنا چاہتے ہیں۔

نوٹ:- یہ ملفوظات ڈاکٹر فیصل صاحب (خلیفہ شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالمتین بن حسین شاہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ) نے انتخاب فرمائے ہیں۔ اور انکو حضرت مولانا محمد زبیر صاحب (فاضل جامعہ دارالعلوم الاسلام لاہور 2023) نے تحریر فرمایا ہے ۔
یہ ملفوظات آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔

Most Viewed Posts

Latest Posts

جس پر تم نے احسان کیا ہے اس کے بھی شر سے بچو

جس پر تم نے احسان کیا ہے اس کے بھی شر سے بچو ملفوظاتِ حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ ارشاد فرمایا کہ کثرتِ اختلاط سے باہم دوستی ہوجاتی ہے جس میں بعض دفعہ اپنے راز دوسرے پر ظاہر ہوجاتے ہیں۔ پھر یہ دوست اپنے دوسرے دوستوں پر ان...

read more

دوستی و دشمنی میں اعتدال کا حکم

دوستی و دشمنی میں اعتدال کا حکم ملفوظاتِ حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ ارشاد فرمایا کہ اتحاد و اتفاق میں اس کی ضرورت ہے کہ اتنا اختلاط بھی نہ ہو کہ اپنے خاص اسرار (راز کی باتیں) دوسروں سے ظاہر کر دے کیونکہ ممکن ہے کہ کسی وقت...

read more

مخلوق کو دیکھ کر عمل نہ کرنا بھی ریاء ہے

مخلوق کو دیکھ کر عمل نہ کرنا بھی ریاء ہے ملفوظاتِ حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ ارشاد فرمایا کہ حضرت حاجی امداد اللہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ کا ارشاد ہے کہ جیسے مخلوق کو دکھانے کے لئے عمل کرنا ریاء ہے، اسی طرح ان کے دیکھنے کی وجہ سے...

read more