ایثار کی نایاب مثال
حضرت ابن حذیفہؓ کہتے ہیں کہ یرموک کی لڑائی میں ، میں اپنے چچا زاد بھائی کی تلاش میں نکلا کہ وہ لڑائی میں شریک تھے اور پانی کا ایک مشکیزہ میں نے اپنے ساتھ لے لیا کہ اگر وہ پیاسے ہوں تو انہیں پانی پلائوں۔۔۔۔
اتفاق سے وہ ایک جگہ اس حالت میں پڑے ہوئے ملے کہ دم توڑ رہے تھے اور جان کنی شروع ہوچکی تھی، میں نے پوچھا پانی پلادوں؟ انہوں نے اشارے سے ہاں کہی، اتنے میں ایک اور صحابی جو قریب ہی پڑے تھے اور وہ بھی آخری سانسیں لے رہے تھے انہوں نے آہ کی، میرے چچا زاد بھائی نے آواز سنی تو مجھے ان کے پاس جانے کا اشارہ کیا۔۔۔۔
میں ان کے پاس پانی لے کر گیا دیکھا وہ ہشام بن عاصؓ تھے، ان کے پاس پہنچا ہی تھا کہ ان کے قریب ایک تیسرے صاحب اسی حالت میں پڑے دم توڑ رہے تھے انہوں نے آہ کی، ہشام نے مجھے ان کے پاس جانے کا اشارہ کیا۔۔۔۔
ان کے پاس پانی لے کر پہنچا توان کا دم نکل چکا تھا،ہشام کے پاس آیا تو وہ بھی جاں بحق ہو چکے تھے۔۔۔۔ پھر اپنے بھائی کے پاس لوٹا تو اتنے میں وہ بھی شہید ہو چکے تھے۔۔۔۔ (فضائل اعمال)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

