اہل ظاہر کو تقلید سے عار

اہل ظاہر کو تقلید سے عار

فرمایا!کہ اکثراہل ظاہر ایک بہت بڑی دولت سے محروم ہیں کہ وہ اس طریق باطن کی حقیقت ہی سے بے خبرہیں اوراس محرومی کاسبب اکثری انکا تکبر ہے یہ مرض بھی کم بخت روح کے لئے سم قاتل ہے ہرشخص ان میں کامجتہد بناہوا ہے جس کامنشاء وہی کبر ہے یعنی اپنے کوبڑاسمجھنایہی وجہ ہے کہ ان کو تقلید سے عار ہے جسکی نوبت یہاں تک پہنچی کہ جہلاء تک اجتہادکرنے لگے چنانچہ ایک دوست روایت کرتے ہیں کہ ایک غیر مقلد صاحب نماز میںبحالت امامت کھڑے ہوئے جھوما کرتے تھے جب نماز سے فارغ ہوچکے توایک صاحب نے جو لکھے پڑھے تھے۔
پوچھا کہ نماز میں یہ حرکت کیسی؟ کہاکہ حدیث شریف میںآیا ہے انہوں نے کہا کہ بھائی ہم نے توآج تک بھی ایسی حدیث نہ پڑھی نہ دیکھی نہ سنی۔ جس کایہ مطلب ہو کہ ہلکے نماز پڑھولائو ہم بھی دیکھیں وہ کون سی حدیث ہے اورکس کتاب میں ہے ایک حدیث کی مترجم کتاب لاکردکھائی اس میںحدیث تھی اذاام احدکم فلیخففہ اورترجمہ تھا کہ جب امامت کرے توہلکی نماز پڑھے آپ نے لفظ ہلکی بمعنی خفیف کوہلکے بمعنی حرکت پڑھااور ہلناشروع کردیا یہ حقیقت تھی انکے اجتہاد کی۔
فرمایا کہ حضرات فقہاء رحمۃ اللہ علیہم کے حق تعالیٰ درجات بلندفرمائیں انہوں نے ہمارے ایمانوں کوسنبھال لیا ورنہ چودھویں صدی کے یہ مجتہدہیںجن کے اجتہاد کی یہ حقیقت اور کیفیت ہے۔

Most Viewed Posts

Latest Posts

تقلید کا دور کبھی ختم نہیں ہو سکتا

تقلید کا دور کبھی ختم نہیں ہو سکتا حکیم الاسلام حضرت مولانا قاری محمد طیب صاحب رحمہ اللہ فرماتے ہیں:۔۔’’اجتہاد فی الدین کا دور ختم ہو چکا توہو جائے مگر اس کی تقلید کا دور کبھی ختم نہیں ہو سکتا‘ تقلید ہر اجتہاد کی دوامی رہے گی خواہ وہ موجودہ ہو یا منقضی شدہ کیونکہ...

read more

طریق عمل

طریق عمل حقیقت یہ ہے کہ لوگ کام نہ کرنے کے لیے اس لچر اور لوچ عذر کو حیلہ بناتے ہیں ورنہ ہمیشہ اطباء میں اختلاف ہوتا ہے وکلاء کی رائے میں اختلاف ہوتا ہے مگر کوئی شخص علاج کرانا نہیں چھوڑتا مقدمہ لڑانے سے نہیں رکتا پھر کیا مصیبت ہے کہ دینی امور میں اختلاف علماء کو حیلہ...

read more

اہل علم کی بے ادبی کا وبال

اہل علم کی بے ادبی کا وبال مذکورہ بالا سطور سے جب یہ بات بخوبی واضح ہوگئی کہ اہل علم کا آپس میں اختلاف امر ناگزیر ہے پھر اہل علم کی شان میں بے ادبی اور گستاخی کرنا کتنی سخت محرومی کی بات ہے حالانکہ اتباع کا منصب یہ تھا کہ علمائے حق میں سے جس سے عقیدت ہو اور اس کا عالم...

read more