اہل بیت کے سلسلہ میں بیعت فرمایا
حضرت مولانا عبدالحق عباسی صاحب اپنے والد ماجدحضرت مولانا عبدالغفور عباسی ہزاروی ثم مدنی قدس سرہ کا حسب ذیل خواب فرمایا۔ ہمارے دادا کا نام شاہ سید عباسی تھا۔ ہم عباسی خاندان سے ہیں۔ ابتداء چغرزئی نزد سوات پاکستان کے رہنے والے ہیں۔ والد صاحب ہاشم خیل بانڈہ جذ باء برکلی، علاقہ چغرزئی، دربند ہری پور ہزارہ میں پیدا ہوئے۔ تکمیل تعلیم مولانا مفتی محمد کفایت اﷲدہلوی سے کر کے سند الفراغ حاصل کی۔ پھر اسی مدرسہ امینیہ میں پانچ سال تدریسی خدمات انجام دیں۔ سلسلہ عالیہ نقشبندیہ میں حضرت مولانا فضل علی قریشی مسکین پوری ضلع مظفر گڑھ سے روحانی اسباق کی تکمیل کر کے خلافت حاصل کی۔ اب رات بھر حلقہ کے ساتھ درُود شریف پڑھتے تھے۔
ایک رات جذباء (چغرزئی) کی جامعہ مسجد میں یہ خواب دیکھا اور اس خواب کے چند سال بعد مستقل طور پر مدینہ تشریف لے آئے دیکھا کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مشاہدتاً فرمارہے ہیں ادن منی ( میرے قریب ہو جائو ) ادن منی ( میرے قریب ہو جائو) آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا میں تم کو سلسلہ قادریہ میں بیعت کرتا ہوں۔ اس پر ابا نے عرض کی کہ میں تو پہلے ہی ان نقشبندی حضرات سے بیعت ہوں جو مدنیہ طیبہ میں باب جبریل کے پاس خانقاہ مظہری میں رہتے ہیں۔ اس پر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ میں تم کو اہل بیت کے سلسلہ میں داخل کرتا ہوں ابا نے وضو کیا اور حضرت محمدرسول اﷲ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو سلسلہ قادریہ میں بیعت کیا ۔ ۴۲ برس کی عمر تھی جب ابا مدینہ تشریف لائے ۔ ۷۳برس کی عمرپائی ۔ یکم ربیع الاول ۱۳۸۹ھ مطابق ۱۸مئی ۱۹۶۹ء شب ہفتہ وصال فرمایا ۔ ۱۸۹۴ء میں پیدا ہوئے ۔ ۱۳۵۵ھ مطابق ۱۹۳۶ء میں حج کو گئے اور مدینہ شریف میں مقیم ہو گئے ۔ وصال کے بعد جنت البقیع میں حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کے جوار میں مشائخ سلسلہ نقشبندیہ مجددیہ شاہ احمد سعید ،شاہ عبدالغنی وغیرہ کی قبور کے پاس جگہ ملی ۔ تاریخ وصال اس شعر سے نکلتی ہے ۔
بزم جنت یا فت ازراہ بقیع
رہنمائے راہ دیں عبدالغفور
والد صاحب کا وصال ہوا تو قلب زندہ تھا جس پر ڈاکٹر حیران تھے شہ رگ دیکھ کر ڈاکٹروں کو آپکے وصال کا اطمینان ہوا وقت وصال حضرت مولانا زکریا صاحب قریب موجود تھے۔ ’’ مجموعہ دعوات فضیلہ ‘‘ آپ کی مشہور کتاب ہے ۔ اپنے دور کے عظیم المرتبت بزرگ گزرے ہیں۔ (برکات درود شریف)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

