اہل اللہ کی صحبت کیوں ضروری ہے
بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ
ارشاد فرمایا کہ اہل اللہ اور خاصانِ حق کی صحبت کی اسی واسطے ضرورت ہے تاکہ رذائل کا امالہ ہوکر حد اعتدال پر آ جائیں۔ یہ افراط و تفریط اسی وقت تک ہے جب تک کہ اصلاح نہیں ہوئی مگر اصلاح ہوتی ہے کسی کی جوتیاں سیدھی کرنے سے اور لوگوں کو اس سے عار آتی ہے اور یہ سب خرابیاں آخرت کو بھلا دینے اور دنیا کے ساتھ محبت کرنے سے پیدا ہوتی ہیں ورنہ آخرت کی فکر وہ چیز ہے کہ ان سب چیزوں کو بھلا دیتی ہے۔(آداب ِ شیخ و مرید، صفحہ ۵۷)
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہ ملفوظات شیخ و مرید کے باہمی ربط اور آداب سے متعلق ہیں ۔ خود بھی پڑھیں اور دوستوں سے بھی شئیر کریں ۔
مزید ملفوظات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔
اس طرح کے ملفوظات روزانہ اس واٹس ایپ چینل پر بھی بھیجے جاتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
چینل جوائن کریں

