اہل اللہ کی صحبت فرض عین ہے
ایک مولوی صاحب کے سوال کے جواب میں فرمایا کہ آپ تو مناسب اور غیرمناسب ہی کو لیے پھرتے ہیں میں تو اس زمانہ میں اہل اللہ کی صحبت کو فرض عین کہتا ہوں اور فتویٰ دیتا ہوں کہ اس زمانہ میں اہل اللہ اور خاصان حق کی صحبت اور ان سے تعلق رکھنا فرض عین ہے جیسے نماز‘ روزہ وغیرہ فرض عین ہیں اس لیے کہ ایمان کی سلامتی کا جو ذریعہ ہوگا اس کے فرض عین ہونے میں کسی کو کیا شبہ ہوسکتا ہے اور یہ تجربہ سے معلوم ہوا کہ آج کل ایمان کی سلامتی کا ذریعہ صرف اہل اللہ کی صحبت ہے اس تعلق کے بعد بفضلہ تعالیٰ کوئی جادو اثر نہیں کرتا۔(ملفوظات حکیم الامت جلد نمبر ۷)
