اہل اللہ کی ادنیٰ گستاخی سے بھی بچیں (ملفوظات شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی مدظلہ العالی)۔
ارشاد فرمایا کہ جس طرح اللہ تعالیٰ کے نیک بندہ سے محبت رکھنا باعث ِ اجر و فضیلت ہے، اُسی طرح اللہ کے کسی نیک بندہ کی گستاخی کرنا یا اللہ کے کسی نیک بندہ کو تکلیف پہنچانا اتنا ہی وبال کا سبب ہوسکتا ہے، اللہ تعالیٰ حفاظت فرمائے۔ لہٰذا فرض کرو تمہیں کسی اللہ کے نیک بندے سے مناسبت نہیں ہوئی ، طبیعت نہیں ملتی تو اس میں کچھ حرج نہیں لیکن اس کے بارے میں کوئی ادنیٰ گستاخی کا کلمہ کہنا اور گستاخی کرنا بڑی خطرناک بات ہے۔ اللہ بچائے! بعض اوقات اس سے انسان کی ساری باطن کی کیفیات تباہ ہوجاتی ہیں ، اس سے بچنا چاہئے۔ جتنے بھی لوگ اللہ کا نام لینے والے ہیں ، اللہ کا ذکر کرنے والے ہیں ، اللہ کے دین کی خدمت کرنے والے ہیں ، اُن سے اگر مناسبت نہ بھی ہو تو اُن کا ادب، اُن کی تعظیم، اُن کی تکریم کرنی چاہئے اور اُن کی گستاخی سے بچنے کا اہتمام کرنا چاہئے
۔(درسِ شعب الایمان، جلد اول، صفحہ ۱۸۱)۔
یہ ملفوظات حضرت ڈاکٹر فیصل صاحب نے انتخاب فرمائے ہیں ۔
شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب کے ملفوظات اور تعلیمات پڑھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں:۔
https://readngrow.online/category/mufti-taqi-usmani-words/