اہلِ علم اور سادگی
ارشاد فرمایا کہ مباحات کا دائرہ گو بہت وسیع ہے تاہم ادنیٰ غلطی سے یہ روحانی ترقی میں رکاوٹ بن جاتا ہے۔ یہ بات اپنے پلے باندھ لینا چاہئے کہ عوام الناس اپنے علماء اور اکابرین کو سادگی اور قناعت پر عامل دیکھنا چاہتے ہیں۔ قطع نظر اس سے کہ وہ خود کس حالت میں ہیں ، اپنے استاد، امام، خطیب،نکاح خوان و شیخ کی ظاہری حالت کو بھی نبی کریم علیہ الصلوٰۃ والتسلیم کی سادہ زندگی کا آئینہ دار دیکھنے کے خواہاں رہتے ہیں۔
لہٰذا جو انبیاء کی نیابت و وراثت کے حاملین ہیں انہیں اس کسوٹی پر پورا اترنے کی کوشش کو مقاصد حیات کی فہرست میں شامل رکھنا ہوگا ورنہ اپنی رہی سہی ساکھ بھی کھو بیٹھیں گے ۔ طلبہ و طالبات کو بھی اکابرین کا سادہ اور پرشکوہ راستہ اختیار کرنا چاہئے خواہ مالی فراوانی ہو یا گرانی، فقر و زہد اورقلبی استغناء کا دامن تھامے رکھنا چاہئے۔
( مؤرخہ۲۷ جنوری ۲۰۱۹ء،درس صحیح بخاری،بمقام دارالحدیث، اسلامک دعوۃ اکیڈمی، لیسٹر، برطانیہ)
ازافادات محبوب العلماء حضرت مولانا سلیم دھورات مدظلہ العالی (خلیفہ مجاز مولانا یوسف لدھیانوی شہید رحمہ اللہ تعالیٰ)۔
نوٹ: اس طرح کے دیگر قیمتی ملفوظات جو اکابر اولیاء اللہ کے فرمودہ قیمتی جواہرات ہیں ۔ آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online/
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔ براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ ودیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔
اور ایسے قیمتی ملفوظات ہمارے واٹس ایپ چینل پر بھی مستقل شئیر کئے جاتے ہیں ۔ چینل کو فالو کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
شکریہ ۔

