اہلِ طریق کے لیے ایک مجرب اکسیر نسخہ
بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ
ارشاد فرمایا کہ جو شخص وساوس میں مبتلا ہو ، برے برے وسوسے اس کے دل میں آتے ہوں اور وہ اس سے پریشان ہو ، اس کے علاج میں ترکِ التفات کا جو نسخہ میں بتلاتا ہوں، لوگ اس کی قدر نہیں کرتے۔ کوئی مجھ سے اس کی قدر پوچھے کہ بڑی مشقت کے بعد یہ نسخہ اکسیر ہاتھ آیا ہے ۔ جس زمانے میں مجھے باطنی تکلیف پیش آئی اور شورش بڑھ گئی تو حضرت مولانا رشید احمد گنگوہی رحمہ اللہ نے یہی نسخہ تجویز فرمایا تھا اور آخر تک یہی نسخہ رہا،پھر اسی سے آرام ہوا۔ حدیث میں جو وساوس کے متعلق رسول اللہ ﷺ کا یہ ارشاد آیا ہے کہ فلینتہ یعنی اس کو آگے رک جانا چاہیے ، اس کی تفسیر علماء نے یہی کی ہے کہ ان وساوس کی طرف التفات چھوڑ دے۔(آداب ِ شیخ و مرید، صفحہ ۱۷۲)
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہ ملفوظات شیخ و مرید کے باہمی ربط اور آداب سے متعلق ہیں ۔ خود بھی پڑھیں اور دوستوں سے بھی شئیر کریں ۔
مزید ملفوظات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔
اس طرح کے ملفوظات روزانہ اس واٹس ایپ چینل پر بھی بھیجے جاتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
چینل جوائن کریں

