اکسیر بن کر یعنی اللہ والوں سے تعلق پیدا کرکےتوبہ کے بعد حج کو جائیے

اکسیر بن کر یعنی اللہ والوں سے تعلق پیدا کرکے
توبہ کے بعد حج کو جائیے

ارشاد فرمایا کہ صاحبو! حج کو جائیے مگر اکسیر بن کر جائیے اور میں آپ کو اکسیر بننے کا طریقہ بھی بتلاتا ہوں ، اور وہ یہ ہے کہ کسی کیمیا گر (یعنی شیخ کامل ) سے تعلق پیدا کرلو ۔ کیمیا گر سے میری مراد لنگوٹی باندھنے والے نہیں ہیں بلکہ باطن کے کیمیا گر مراد ہیںجن کو اہل اللہ، شیخ کامل، پیر و مرشد کہتے ہیں۔ پارس ایک پتھر ہوتا ہے اس کی خاصیت یہ ہے کہ جہاں لوہے کو اس سے مَس کیا فوراََ سونا ہوجاتا ہے ۔ اہل اللہ کی تو یہ خاصیت مشاہد ہے ،پارس میں یہ بات ہو یا نہ ہو ، اہل اللہ کی صحبت سے توبۂ نصوح حاصل ہوجاتی ہے جس سے پہلی تمام گندگیاں دھل جاتی ہیں ۔ پس تم کو چاہئے کہ کسی اللہ والے سے تعلق پیدا کرکے حج کو جاؤ، اس کی صحبت سے تم کو خالص توبہ (کی توفیق) عطا ہوگی ۔ میرا یہ مطلب نہیں کہ مرید ہوکرجاؤ ، اس کی ضرورت نہیں ۔ صرف محبت کا تعلق اور چند روزہ صحبت کی ضرورت ہے۔(امدادالحجاج ،صفحہ ۱۱۸)

حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہ ملفوظات جو حج سے متعلق ہیں ۔ خود بھی پڑھیں اور دوستوں سے بھی شئیر کریں ۔
مزید ملفوظات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔
اس طرح کے ملفوظات روزانہ اس واٹس ایپ چینل پر بھی بھیجے جاتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
چینل جوائن کریں

Most Viewed Posts

Latest Posts

حرم پاک کے حدود مقر رکرنے کی حکمت و مصلحت

حرم پاک کے حدود مقر رکرنے کی حکمت و مصلحت ارشاد فرمایا کہ مکہ کے لئے حرم مقرر کرنے میں یہ راز ہے کہ ہر چیز کے لئے ایک خاص طرز کی تعظیم ہوتی ہے چنانچہ کسی دین کی یہ تعظیم ہے کہ اس میں کسی چیز سے تعرض نہ کیا جائے۔ اور دراصل یہ تعظیم بادشاہوں کی حد اور ان کی شہر پناہوں...

read more

میقات کی حقیقت

میقات کی حقیقت ارشاد فرمایا کہ میقات کی اصل یہ ہے کہ مکہ میں (حاجی کو) ایسی حالت میں آنا چاہئے کہ نفس ذلت کی حالت میں ہو (یعنی سر کھلاہو، لباس سے بندگی و غلامی ٹپکتی ہو) شارع علیہ السلام کو یہی مطلوب ہے، لہٰذا ضروری ہوا کہ مکہ سے پہلے احرام باندھیں ۔ پھر اگر اس بات...

read more

کیا مسلمان کعبہ و حجر اسود کو معبود بناتے ہیں

کیا مسلمان کعبہ و حجر اسود کو معبود بناتے ہیں کیا مسلمان کعبہ و حجر اسود کو معبود بناتے ہیںارشاد فرمایا کہ بعض غیر قوموں نے اعتراض کیا ہے کہ مسلمان بت پرستی کرتے ہیں یعنی کعبہ کی طرف سجدہ کرتے ہیں ۔ اس شبہ کا جواب یہ ہے کہ اوّل تو ہم خانہ کعبہ کو مسجود نہیں سمجھتے...

read more