اکابر کے کلام سے توافق میں مسرت
ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ بعض چیزیں ذہن میں آتی ہیں اور پھر وہ اکابر کے کلام میں نکل آتی ہیں توبہت سے لوگ تو اس سے افسردہ ہوجاتے ہیں کہ یہ چیز ہماری طرف منسوب نہیں رہی اور مجھ کو اس سے بحمداللہ بہت مسرت ہوتی ہے کہ اکابر کے ساتھ توافق ہوا ذہن کو۔(ملفوظات حکیم الامت جلد نمبر ۶)
