اپنے نام کے ساتھ احقر لکھنا (ملفوظات شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی مدظلہ العالی)۔
حضرت استاذ مکرم مفتی محمد تقی عثمانی صاحب دامت برکاتہم نے احقر لکھنا کیوں ترک فرمایا ؟اس سوال کا جواب دیتے ہوئے ایک جگہ ارشاد فرمایا کہ میں پہلے اپنے لئے ’’احقر‘‘ کا لفظ استعمال کرتا تھا لیکن بعد میں یہ تنبہ ہوا کہ اول تو سلف ِ صالحین میں اس کا رواج نظر نہیں آیا ۔ دوسرے تحقیر کسی کی بھی مناسب نہیں ، یہاں تک کہ اذلالِ نفس بھی شرعاََ مذموم ہے۔ اس لئے اس کے بجائے ’’بندہ‘‘ کا لفظ استعمال کرنا شروع کردیا کہ سلف ِ صالحین بکثرت ’’ العبد‘‘ استعمال کرتے تھے لیکن اس سے یہ نتیجہ نکالنا بھی درست نہیں کہ جن بزرگوں نے احقر کا لفظ استعمال کیا وہ ناجائز ہے کیونکہ ان کا مقصود تواضع تھا، یہ محض مزاج کا اختلاف ہے۔
۔(تربیتی مجالس ،رمضان المبارک ۱۴۴۴ھجری )۔
یہ ملفوظات حضرت ڈاکٹر فیصل صاحب نے انتخاب فرمائے ہیں ۔
شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب کے ملفوظات اور تعلیمات پڑھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں:۔
https://readngrow.online/category/mufti-taqi-usmani-words/

